دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایپل نےمتعارف کرایا تیز رفتار نیا آئی پیڈ پرو

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے تیز رفتار نیا آئی پیڈ پرو متعارف کرا دیا۔

ایپل نےمتعارف کرایا تیز رفتار نیا آئی پیڈ پرو

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے تیز رفتار نیا آئی پیڈ پرو متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایپل کے متعارف کرائے گئے آئی پیڈ پرو میں ایم ون چپ بھی موجود ہے۔ آئی پیڈ پرو 11 اور 12 انچ کے سائز میں دستیاب ہے۔

اس نئے آئی پیڈ میں ایپل نے اپنے نئے آئی میک میں استعمال ہونے والے پراسیسر ایم 1 کو شامل دیا ہے جس کے نتیجے میں اس کی اسپیڈ میں ڈرامائی بہتری دیکھنے میں آئے گی۔

اس پراسیسر کی وجہ سے یو ایس بی 4 پورٹ سے ڈیٹا کو تیزرفتاری سے ٹرانسفر کیا جاسکے گا جبکہ ڈسپلے کنکٹیویٹی بہتر ہوگی۔ نئے آئی پیڈ پرو کا ڈیزائن گزشتہ سال کی ڈٰیوائس جیسا ہے اور اصل تبدیلی انڈر کی گئی ہے۔

اس بار آئی پیڈ پرو میں 5 جی سپورٹ موجود ہے اور اس طرح یہ آئی فون 12 کے تیز رفتار انٹرنیٹ اسیڈ کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق نیا آئی پیڈ 30 اپریل سے پری آرڈر میں دستیاب ہوگا اور مئی میں صارفین تک پہنچ جائے گا۔

یہ ڈیوائس 2 مختلف ڈسپلے سائز میں دستیاب ہوگی، 11 انچ کا آئی پیڈ پرو 799 ڈالرز (ایک لاکھ 22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12.9 انچ کا آئی پیڈ پرو 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہو گا۔

About The Author