اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملیریا کی مؤثر ترین ویکسین تیار کرلی گئی

برطانیہ میں محققین نے دنیا کی سب سے موثر ملیریا ویکسین تیار کی ہے

ملیریا کی مؤثر ترین ویکسین تیار کرلی گئی

برطانیہ میں محققین نے دنیا کی سب سے موثر ملیریا ویکسین تیار کی ہے ، اور یہ عالمی ادارہ صحت معیار کے مطابق75 فیصد مؤثر ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین اور ان کے دیگر ساتھیوں نے 12 ماہ تک اس کو ٹیسٹ کیا۔ انہیں امید ہے کہ آئندہ دو طرسوں میں اس ویکسین کو استعمال کرنے کے لئے منظوری مل جائے گی۔

ملیریا کیخلاف ویکسین تیار کرنے والی ٹیم کی قیادت آڈرین ہل نے کہ جوآکسفورڈ یونیورسٹی میں ویکسینولوجی کے پروفیسرہیں۔ ملیریا کے سبب گزشتہ برس افریقہ میں کورونا کی نسبت چارگنا زیادہ اموات ہوئی تھیں۔

پروفیسر ہل کا کہنا ہے کہ ملیریا کیلئے بھی اتنی ہی ایمرجنسی کی ضرورت ہے جتنی کورونا کیلئے۔ افریقہ میں خدشہ ہے ہر سال3 لاکھ بچے ملیریا سے ہلاک ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملیریا کی پہلی ویکسین1910 میں بنی تھی اور1940 میں پہلی ویکسین کی باضابطہ منظوری دی گئی۔

ملیریا کی نئی اور موثر ترین ویکسین کی منظوری کے بعد بھارتی کمپنی سیرم انسٹی ٹیوٹ سالانہ 200 ملین خوارکیں بنائے گی۔ ملیریا کا موسم شروع ہونے سے قبل اس ویکسین کا ٹیکہ لگوانے سے محفوظ رہنے کے امکانات میں10 فیصد اضافہ ہو جاتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کےمطابق،2019 میں دنیا بھر میں ملیریا کے ایک اندازے کے مطابق 229 ملین کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں 409،000 اموات ہوئیں۔

%d bloggers like this: