دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرینہ کپور برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی مداح؟

بالی وڈ فلم نگری کی صفِ اول کی اداکارہ کرینہ کپور کے دنیا بھر میں لاکھوں چاہنے والے ہیں

کرینہ کپور برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی مداح؟

بالی وڈ فلم نگری کی صفِ اول کی اداکارہ کرینہ کپور کے دنیا بھر میں لاکھوں چاہنے والے ہیں مگر بیبو برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی پرستار ہیں۔

کرینہ کپور نےفوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام کی اسٹوری میں ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن کی تصویر شیئر کر دی۔

جب وی میٹ کی گیت نے ناصرف کیٹ مڈلٹن کی تصویر اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی بلکہ اس کے ساتھ ہارٹ ایموجی بھی بنائے۔

کیٹ کی کرینہ کی جانب سے شیئر کردہ شہزادی کے شوہر پرنس ولیم کے دادا پرنس فلپس کی آخری رسومات کے موقع پر لی گئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے شہزادہ فلپ کا برطانیہ میں 99 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔

قبل ازیں مقبول اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے دونوں بیٹوں کی ایک ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ کے شوہر سیف علی خان اور ان کے دونوں بیٹوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

کرینہ کپور نے تصویر کے ساتھ تحریر کیا ’میرا ویک اینڈ ایسے گزرتا ہے‘۔ انہوں نے مداحوں سے بھی پوچھا کہ آپ کا ویک اینڈ کیسے گزرتا ہے۔

تصویر میں سیف علی خان اپنے بڑے بیٹے تیمور علی خان کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے اور دونوں محبت بھری نگاہوں سے سیف کے چھوٹے بیٹے کو دیکھ رہے تھے۔

تصویر میں کرینہ اور سیف کے چھوٹے بیٹے کا چہرہ نظر نہیں آ رہا کیونکہ انہوں نے چھوٹے بیٹے کے چہرے پر ایموجی لگا رکھا تھا۔

About The Author