دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان چوک شاہ عباس جموں والا پر ورکشاپ کی چھت گر گئی

آٹھ افراد زخمی زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا

ملتان کے علاقے چوک شاہ عباس کے قریب ورکشاپ کی چھت گر گئی

چھت گرنے کے نتیجہ میں آٹھ افراد زخمی ہوئے زخمی افراد کو ریسکیو 1122 کی جانب سے فوری طور پر نشتراسپتال منتقل کر دیا گیا

اس موقع پر ریسکیو آفیسر ڈاکٹر کلیم کا کہنا تھا کہ

تین افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ پانچ افراد کو معمولی زخم آئے


ملتان میں کورونا وائرس سے بچاو کی ایس او پیز اختیار نہ کرنیوالوں کے خلاف کاروائی

کرتے ہوئے دو افراد گرفتار اور پانچ خلاف مقدمہ درج کر کے ایک دکان کو سیل کردیا گیا

ملتان میں کورونا وائرس سے بچاو کی ایس او پیز اختیار نہ کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے

دو افراد کو گرفتار کر کے پانچ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے

ایک دکان کو سیل کردیا گیا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر80 ہزار روپے

سے زائد جرمانے بھی عائد کئے گئے

اور نو بسوں کو چالان کر کے 21 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کاروائی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کی گئی


ملتان میں چینی کی گرانفروشی میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا

چینی 85 روپے فی کلو سے زائدقیمت پر فروخت کرنے پر4دکاندار موقع پر گرفتار
8کے خلاف مقدمے درج

ملتان میں چینی کی گرانفروشی میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا

چینی 85 روپے فی کلو سے زائدقیمت پر فروخت کرنے پر4دکاندار موقع پر

گرفتار
8کے خلاف مقدمے درج کیے گئے مقررہ قیمت سے زائد نرخ وصول کرنے پرایک دکان سے

چینی کی100 بوریاں بھی قبضے میں لے لی گئی

چینی گلگشت اور ممتاز آباد میں سٹال لگا کرفی کلو85روپے کے حساب سے

شہریوں کو فروخت کردی گئی گرانفروشوں کو 2لاکھ 4ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا

اور 183 دکانوں پرنرخ چیک کئے گئے

جن میں سے73 دکاندار زائد قیمت پر چینی کی فروخت میں ملوث پائے گئے


ملتان

شہر اور گردونواح میں کالے بادلوں کا راج ، بارش کا امکان

 آج کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات

 زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

 اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے


ملتان میں اسپیشل برانچ انٹیلیجنس ونگ نے کاروائی کرتے ہوئے

سورج کنڈ روڈ پر چینی کے گودام میں چھاپہ مارا جہاں سے سات ہزار چینی کی بوریاں برامد کی گئی

ملتان میں اسپیشل برانچ انٹیلیجنس ونگ نے شہر میں کاروائی کرتے ہوئے

سورج کنڈ روڈ پر چینی کے گودام میں چھاپہ مارا جہاں پر

چینی غیر قانونی طور پر سٹور کی گئی تھی

چھاپے کے دوران چینی کی سات ہزار بوریاں گودام سے برآمد کی گئی

ضلع انتظامیہ کی جانب سے گودام کو سیل کردیا گیا

اس موقع پر اے سی سٹی خواجہ عمیر کا کہنا تھا کہ

برآمد ہونے والی چینی کی مالیت تین کروڑ پچاس لاکھ روپے بنتی ہے

اور شہر میں چینی سٹور کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی


ملتان کے علاقے آڈہ پیر والا کے قریب آئل ٹینکر لیک ہو گیا

آئل ٹینکر لیک ہونے سے تین افراد زخمی ہو گئے

ملتان کے نواحی علاقے آڈہ پیر والا کے قریب آئل ٹینکر لیک ہو گیا

آئل ٹینکر لیک ہونے سے تین افراد زخمی ہو گئے زخمی ہونے والے افراد کو موقع پر

ہی فرسٹ ایڈ دے دی گئی

ترجمان ریسکیو کے مطابق آئل ٹینکر گاڑی کی ٹکر لگنے سے لیک ہوا

جس کے فوری بعد ہی ریسکیو ٹیموں نے سڑک سے ڈیزل صاف کرنے

کا کام جاری کر کے آڈہ پیر والا سٹرک کو ٹریفک کے لیے کلئر کر دیا

پانچ ہزار ڈیزل ٹینکر سے لیک ہوا جبکہ باقی پانچ ہزار لیٹر ڈیزل دوسرے

آئل ٹیکنر میں شفٹ کر دیا گیا

About The Author