دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: ملتان

 ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں 15 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ان منصوبوں پر 14کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ منصوبوں کے مطابق چونگی نمبر9 سے گھنٹہ گھر جانیوالی حضوری باغ روڈ کی کارپیٹنگ کی جائے گی ۔

پر 1کروڑ97 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔بستی خداداد میں مختلف گلیوں میں ٹف ٹائل لگانے کے منصوبوں پر 1کروڑ29 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ شیر شاہ روڈ پر واقع عبدالرف سٹریٹ کی سڑک کی تعمیر پر1کروڑ10لاکھ روپے خرچ ہونگے۔

یونین کونسل8 اور10 کی گلیوں میں ٹف ٹائل لگانے کے منصوبوں پر 1کروڑ80 لاکھ روپے صرف کئے جائیں گے۔ شریف پورہ یونین کونسل63 میں سلج کئیرئر کی تعمیر اور ٹف ٹائل کے

منصوبے پر1کروڑ10لاکھ خرچ ہونگے۔ یونین کونسل19 اور20 کی گلیوں میں ٹف ٹائل کے منصوبوں پر1کروڑ خرچ ہونگے۔

یونین کونسل,30 28،29 میں سیوریج کے سلج کئیرئیر کی تعمیر اور ٹف ٹائل لگانے پر1کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ یونین کونسل33,34اور یونین کونسل57,58 میں85 لاکھ روپے کی لاگت سے

تعمیراتی کام مکمل ہونگے۔وہاڑی روڈ پر واقع بستی اوجلہ میں نیا ڈسپوزل اسٹیشن تعمیر کیا جائے گا۔موضع گلزار پور میں آبادی کی گلیوں میں ٹف ٹائل لگائی جائے گی۔

قادر پور لاڑ سکندر آباد میں ٹف ٹائل لگانے کی سکیم پر 1یک کروڑ30 لاکھ صرف کئے جائیں گے۔ چوک قریشیاں تا گھاگھراں،

حویلی لانگ تا دربار سڑک کی تعمیر و مرمت پر 1کروڑ34 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے تمام محکموں کو پراسس مکمل کر کے منصوبوں پر کام شروع کرنے کا حکم دیا ہے ۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عرفان انجم،ایکسین ہائی وے ہمایوں مسرور،ایس ڈی او بلڈنگز عامر گیلانی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔


: ملتان

 شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی تین مختلف وارداتوں میں شہری ہزاروں روپے کی نقدی و موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے

پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

تفصیل کےمطابق تھانہ نیوملتان کےعلاقے واپڈا کالونی حمیرا بی بی سے موٹرسائیکل سوار دوملزمان جھپٹا مارکر پرس جس میں نقدی22ہزار پانچ سور روپے موجود تھے چھین کر فرار ہوگئے،

تھانہ سٹی جلالپور کےعلاقے محمد ارشاد جبکہ تھانہ قادر پور راں کےعلاقے محمد طارق کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئی ،

پولیس نے واقعات کی اطلاعات پر مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔


: ملتان

رمضان بازاروں میں چینی اور آٹا وقت سے پہلے ختم ہو گئے۔

صارفین چینی کے حصول کے لئے آپس میں گتھم گتھا ہو تے رہے۔

خریداروں کے رش میں اضافہ کے باعث دھکم پیل جاری رہی

ناقص منصوبہ بندی پر خواتین نے احتجاج کیا ہے حکومت کی جانب سے عوام کو ماہ صیام میں سستی اشیائے خوردنوش فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں

جسکے لئے حکومت نےضلع ملتان میں 11 سستے رمضان بازار قائم کئے ہیں جہاں سے عوام اشیائے خوردنوش کی خریداری کرسکتے ہیں

حکومت نے ملتان شہر میں قائم کئے جانے والے سستے رمضان بازاروں میں مختلف اشیائے خوردنوش پر خاطر خواہ سبسڈی کی فراہمی ریلیف کی بجائے الٹاپریشانی کا سبب بننے لگی ہے۔

اس حوالے سے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئےشہری احمد بخش نے بتایا کہ مارکیٹ کی قیمتوں اور رمضان بازار میں بیچی جانے والی چیزوں کے نرخوں میں کوئی خاص فرق نہیں ہے

جس کے باعث رمضان بازارمیں فراہم کی جانے والی سبسڈی میں فی الفور اضافہ کیا جائے،

محمدبلال نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے کہنے تو رمضان بازار قائم ہے لیکن پرائس لسٹ سے آپ تمام چیزوں کے نرخ دیکھ لیں کوئی خاص فرق نہیں ہے

جس کےباعث عوام یہاںخریداری کرنے آئے۔


: ملتان

 میپکو لائن سپرنٹنڈنٹ ضیاء کے ایف آئی اے کی تحویل میں انتقال کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے زیراہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،

میپکو چیف آفس کے باہرخانیوال روڈ پر ہونے والے مظاہرے کی قیادت ریجنل چیئرمین ہائیڈرو الیکٹرک یونین غلام رسول گجر نے کی۔

شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں مرحوم کے ساتھ تفتیش کی گئی،وہ انسانی اقدار کے برعکس تھی،ہم ایف آئی اے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں،اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں،

اس عمل میں جو بھی لوگ ملوث ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،تاکہ آئندہ کوئی بھی شریف انسان اس طرح کے ظالمانہ اقدام کی بھینٹ نہ چڑھ سکے،

اس حوالے سے میپکو ریجن کے تمام سرکز میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا گیا،یونین نے میپکو زون میں تین دن کے سوگ اور مکمل احتجاج کا اعلان بھی کیا۔

احتجاج میں شکیل بلوچ، سجاد بلوچ، چوہدری خالد، رانا انور، رانا زاہد جاوید، طارق صدیقی، الطاف مہار، یونس،

راشد یامین،مختیار بخاری، ذیشان پیرزادہ، عارف ذکی، راؤ ماجد،شہباز علی ،عاطف زیدی اور دیگر عہدے داروں نے بھی شرکت کی،

احتجاج کے باعث خانیوال روڈ پر کافی دیر تک ٹریفک جام رہا۔ جس سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


: ملتان

 محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے خدمت آپ کی دہلیز پرکے نام سے نئی سروس کا آغاز کردیا،

منصوبہ کے تحت سکول سربراہان کے ساتھ ذیلی اداروں کو بھی مخصوص

ٹاسک پورا کرنا ہوگا۔اس ضمن میں جاری مراسلے کے مطابق تمام افسران بالا اپنی اپنی سطح پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ایپلی کیشن کے ذریعے تعلیمی اداروں کی سخت مانٹیرنگ کی جائے گی ،غفلت پر ایکشن و بہترین کارکردگی پر انعام واکرام سے نوازا جائے گا۔

خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے تحت پنجاب کے 36 اضلاع میں فوکل پرسن تعینات کردیئے گئے۔یہ فوکل پرسنز سکول ایجوکیشن کے متعلق موصول ہونے والی شکایات کے بروقت ازالہ اور

شنوائی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔سکولوں کے علاوہ اب ذیلی اداروں کو بھی مخصوص ٹاسک پورے کرنا ہونگے۔

عوام کی خدمت کیلئے سکولوں کی کارکردگی کو مزید بہتر اور موثر بنایا جائےگا،ڈیپارٹمنٹس کو عوامی ضروریات کےمطابق ٹارگٹس دیئے جائیں گے۔

ہر ہفتے براہ راست عوام سے فیڈبیک لیاجائے گا جبکہ سرکاری اداروں کے علاوہ تھرڈ پارٹی فیڈ بیک بھی لیا جائے گا۔

About The Author