نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اورنمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان:

ڈی پی او عمر سعید ملک نے تھانہ صدر تونسہ اور تھانہ سٹی تونسہ کا سرپرائز وزٹ کیا۔دوران وزٹ تھانہ کی نئی بلڈنگ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور تھانہ کی حوالات، ریکارڈ اور فرنٹ ڈیسک کا بھی وزٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سعید ملک نے تھانہ صدر تونسہ اور تھانہ سٹی تونسہ کا سرپرائرز وزٹ کیا دوران وزٹ تھانہ کی نئی بلڈنگ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے تھانہ جات کا ریکارڈ اور فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ڈیٹا کو بھی چیک کیا

اور وہاں پر موجود سائلین سے ملاقات کی ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ تھانہ جات میں آنے والے سائلین ، مظلوم اور غریب لوگوں سے اخلاق سے پیش آئیں اور ہر آنے والے سائل کو

تھانہ میں بیٹھنے کے لیے کرسی پیش کرنے کے ساتھ ان کی فریاد کو سنتے ہوئے قانون کے مطابق ہر طرح سے ان کی مدد کریں

اس کے علاوہ ہر ایس ایچ او روزانہ کی بنیاد پر ایک خاص مقررہ وقت میں تھانہ میں عوام سے ملاقات کے لیے رکھے تاکہ

آپ اپنے علاقہ کے لوگوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور اس کا سدباب کر سکیں۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے ایس ایچ اوز سے میٹنگ میں مقدمات کی تفتیش اور پولیس ورکنگ اور سرکل کے تھانوں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا

سرکل تونسہ کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی مقدمات کی تفتیش میرٹ پر عمل میں لائیں اور کرپشن کی ہرگز شکایت موصول نہیں ہونی چاہیے۔

ڈی پی او نے تونسہ شریف کے امن کمیٹی کے ممبران سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل تونسہ پرامن علاقہ ہے اسے مزید پر امن بنانے کے لیے محکمہ پولیس سے تعاون کریں

اور بھائی چارہ، امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کی فضاء پیدا کریں تاکہ امن و امان قائم ہو۔آپ پاکستانی شہری ہیں اور پاکستانی شہری ہونے کے ناطے محب وطن ہونے کا ثبوت دیں تاکہ

ہمارا پیارا وطن پاکستان تاابد قائم رہے۔گلی محلوں کے معمولی تنازعات کو مفاہمتی کوشش کی ذریعے حل کروائیں جائیں۔


: ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے رمضان بازار تونسہ شریف کا وزٹ کیا

دوران وزٹ سیکیورٹی انتظامات, مختلف اسٹالز پر اشیا ٕ کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے رمضان بازار تونسہ کا وزٹ کیا دوران وزٹ رمضان بازار تونسہ شریف میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوۓ اشیاء کے معیار اور قیمتوں کو چیک کیا

اور خریداری کے لۓ آنے والی عوام الناس سے رمضان بازار میں ملنے والی اشیإ کے متعلق دریافت کیا کہ آیا کسی کو کوٸی شکایت تو نہ ہے۔

اس دوران انہوں نے رمضان بازار میں لگائے گئے مختلف اسٹالز چیک کیے اور معیاری اشیاء کی سستے داموں عوام کو فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی دوران وزٹ انہوں نے

ڈیوٹی پر تعینات ملازمان کو کہا کہ رمضان بازار میں خریداری کے لۓ آنے والی عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوۓ اپنے اپنے فراٸض منصبی احسن طریقے سے ادا کریں۔


: ڈیرہ غازی خان
پولیس تھانہ درخواست جمال خان کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ کاروائی

، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار، مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق دوران گشت پولیس تھانہ درخواست جمال خان نے علیحدہ علیحدہ کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان (1) جاوید ولد اللّٰہ بخش قوم لشاری سکنہ لال گڑھ ضلع راجن پور

سے ناجائز اسلحہ 303 رائفل بمع 02 عدد گولیاں برآمد (2) جونک ولد حضور بخش قوم لشاری سکنہ لال گڑھ ضلع راجن پور سے ناجائز اسلحہ 303 رائفل بمع 02 عدد گولیاں برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔

گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ درخواست جمال خان میں اسلحہ آرڈیننس کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر دیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ درخواست جمال خان پولیس علاقے سے جرائم پیشہ عناصر کو پاک کرنے کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔


ڈیرہ غازی خان

صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ماہ صیام میں عوام کو

معاشی ریلیف دینے کیلئے ساڑھے پانچ ارب روپے کا ریلیف پیکج دیا ہے جس کے تحت ڈیرہ غازیخان سمیت صوبہ بھر میں 330رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں.

محکمہ زراعت کی فیئر پرائس شاپس پر پھل سبزیوں سمیت تیرہ اشیائے خوردونوش مارکیٹ سے 25فیصد کم نرخوں پر دستیاب ہیں. معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا.

انہوں نے یہ بات وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان اورکوٹ چھٹہ کے رمضان بازاروں کادورہ کرتے ہوئے کہی.

انہو ں نے رمضان بازاروں میں چینی اور آٹا کے کاؤنٹرز بڑھانے کے ساتھ بہتری کی ہدایات جاری کیں۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی،

ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،ملک محمد اقبال ثاقب اور دیگر ہمراہ تھے.

صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے ڈیرہ غازی خان کے ماڈل بازار اور آرٹس کونسل میں قائم رمضان بازاروں کا اچانک معائنہ کیا۔

پھل، سبزیوں، گوشت اور دیگر اشیائے خوردونوش کے سٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے معیار اور قیمتوں کے موازنہ سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔

خریداری میں مصروف شہریوں سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے عوامی مطالبہ پرآٹا اور چینی کے کاؤنٹرز بڑھانے کی ہدایات جاری کیں۔

انہو ں نے کہاکہ حکومت پنجاب کے ریلیف پیکج کاایک ایک پیسہ عوام کے ریلیف پر خرچ کیا جائیگا۔صوبائی وزیر توانائی پنجاب نے کہاکہ

ضلعی انتظامیہ نے رمضان بازاروں میں احسن اقدامات کئے ہیں۔چینی اور آٹا کے سٹالز اور افرادی قوت بڑھانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان شہر میں غیر قانونی 35 عمارتیں سربمہر اور 45 عمارتوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کرنے کے ساتھ ایک کروڑ روپے سے زائد کے واجبات وصول کئے ہیں۔

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مزید ڈیڑھ سو افراد بھرتی کئے گئے ہیں۔ عملہ کو جیکٹس میں ملبوس کرکے فیلڈ میں بھیجا جائے گا.

ایک سو سے زائد ہاتھ ریڑھیاں تیار کرلی گئی ہیں اورسینٹری ورکرز کے ذریعے تنگ و تاریک گلیوں میں صفائی بہتر کی جائے گی.

یہ بات کمشنر آفس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی تشکیل کردہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی

جس کی صدارت کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے
2
کی.ا اجلاس میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور دیگر موجود تھے۔

اجلاس میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر صفائی،سیوریج انفراسٹرکچر،میونسپل سروسز اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

کارپوریشن،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ،پی ایچ اے اور دیگر محکموں کے سربراہان نے بریفنگ دی۔
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ

وزیر اعلی کی طرف سے کمیٹی کی تشکیل کا مقصد عوامی مسائل کا بروقت حل ہے۔عوام کے اجتماعی مفاد کیلئے متعلقہ محکمے ملکر کام کریں۔کارپوریشن اور دیگر محکموں کے واجبات کی سو فیصد وصولی کیلئے حکمت عملی مرتب کی جائے۔

ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرایا جائے۔سیوریج لائنز کی تبدیلی کے بعد روڈز اور گلیوں کی بروقت مرمت و بحالی کی جائے۔

مشیر وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت نے ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔تمام محکمے ہوم ورک کرکے عملدرآمد شروع کریں.

انہوں نے کہا کہ کارپوریشن،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور پی ایچ اے کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔بارش کے پانی کی بھی بروقت نکاسی کی گئی ہے۔

منصوبوں کا پہلے اور بعد کا تصویری ریکارڈ مرتب کیا جائے۔مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے رات کو موسم کی شدت برداشت کرکے مین ہولز کی صفائی کرنے والے کارپوریشن کے

نائٹ گینگ مین کے تمام آٹھ ورکرز کو دس دس ہزار روپے نقد انعامات اور راشن دینے کا اعلان کیا.
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ کارپوریشن کے نادہندگان کے

خلاف کارروائی کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔کمرشل عمارتیں سربمہر کرنے کے ساتھ واٹر کنکشن منقطع کئے جارہے ہیں۔

عمارتوں کے نقشوں کی منظوری اور دیگر امور کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ

شہر کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب بنانے کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے۔محکموں کی کارکردگی کو بھی مانیٹر کیا جارہا ہے.


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پرصوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے سنٹرل جیل کا اچانک دورہ کیا۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی،

ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،ملک محمد اقبال ثاقب اور دیگر افسران ہمراہ تھے

صوبائی وزیرنے سنٹرل جیل کا معائنہ کرتے ہوئے سکیورٹی،

سہولیات اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا انہوں نے قیدیوں سے بھی ملاقات
کی۔

کیسز دیکھنے کے ساتھ معمولی جرائم میں ملوث اور مستحق قیدیوں کو مفت قانونی معاونت فراہم کرنے کیلئے مخیر حضرات
3
ملک اقبال ثاقب اور پی ٹی آئی کی وکلاء ٹیم کو کردار ادا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

صوبائی وزیر توانائی نے کچن،ہسپتال، نو عمر وارڈ، خواتین وارڈ اور دیگر بیرکس کا دورہ کیا۔ملاقات شیڈ اور پی سی او کاؤنٹرز بھی دیکھے۔

واش رومز میں صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بہتری کی ہدایات جاری کیں۔سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان نے بریفنگ دی۔


ڈیرہ غازی خان

کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس و پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان حمزہ سالک کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ بواٹا باقر خان لغاری نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے

بین الصوبائی منشیات سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے. بلوچستان سے پنجاب آنے والی کار کے خفیہ خانوں سے ایک کروڑ روپے مالیت کی آئس اور 38 لاکھ روپے کی چرس برآمد کر لی

اور دو بین الصوبائی منشیات فروش سمگلروں تاج محمد اور عبدالحق کو گرفتار کر لیا گیا ہے.آئس اور چرس کوئٹہ بلوچستان سے پنجاب ملتان سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی.

بارڈر ملٹری پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے
علاوہ ازیں پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد حمزہ سالک نے قبائلی علاقے

بواٹا میں ایس ایچ او باقر خان لغاری کے ہمراہ کارروائی
کرتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب آنے والے منشیات سے بھرے ٹرک مزدا کو پکڑ لیا.

تین کروڑ روپے مالیت کی آٹھ من چرس برآمد کر کے بین الصوبائی منشیات فروش سمگلر گل محمد کو گرفتار کر لیا ہے.

منشیات کو پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی.


ڈیرہ غازی خان

صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

رمضان بازار،گندم خریداری مہم اور دیگر امور پر متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی،

ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور دیگر افسران موجود تھے.

صوبائی وزیر نے کہا کہ رمضان بازار کا مقصد عوام کو معاشی ریلیف دلانا ہے اوپن مارکیٹ میں بھی چینی اور آٹا کے سیل پوائنٹس بڑھائے جائیں

رمضان بازار میں عوام کی طلب کو دیکھ کر دو کلو چینی دی جاسکتی ہے۔ڈیلرز کے بجائے عوام کو فائدہ ملنا چاہیے۔خرید و فروخت کا
4
ریکارڈ مرتب کیا جائے۔عوامی نمائندے بھی رمضان بازار اور عام مارکیٹ پر نظر رکھیں۔صوبائی وزیر توانائی پنجاب نے کہا کہ

گندم خریداری مہم میں کاشتکاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ مکمل معاوضہ اداکیاجائے۔ٹیم ورک سے ہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

یوٹیلٹی سٹور کے موبائل یوٹیلیٹی یونٹ شروع کئے جائیں. صوبائی وزیر کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں پہلی بار چار کی بجائے

دس رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں جن میں تین موبائل رمضان بازار شامل ہیں۔ پہلی بار تحصیل کوہ سلیمان میں پہاڑی علاقوں کو فوکس کیا گیا ہے۔

گندم کی ذخیرہ اندوزی اور دوسرے صوبوں میں گندم کی منتقلی پر پچاس مقدمات درج کرا دئیے گئے ہیں۔ضلع میں ایک لاکھ 65 ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔


ڈیرہ غازی خان

ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ نے پندرہ روز کے دوران ریجن بھر کے 130مختلف مقامات پر آگاہی لیکچرز دینے کے

ساتھ سینکڑوں کی تعداد میں معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے. انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر روڈ سیفٹی،

ٹریفک قوانین، کورونا سے بچاؤ کے بارے میں لیکچرز دیئے. موبائل ایجوکیشن یونٹ نے گندم کی کٹائی کرنے والوں کو خصوصی احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دی

اور لوگوں میں فیس ماسک بھی تقسیم کیے گئے.


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشا داحمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر عوام کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی اور

عوامی آگاہی کیلئے” خدمت آپکی دہلیز ” پروگرام متعارف کرایاجارہاہے جس میں متعلقہ محکمے سرکاری فرائض کی انجام دہی سے پہلے اور بعد کا تصویری ریکارڈ اپ لوڈ کریں گے.

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید تنویر مرتضی،

ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان کے علاوہ کارپوریشن، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، اسسٹنٹ کمشنرز، لوکل گورنمنٹ، میونسپل کمیٹی اوردیگر محکموں کے افسران موجود تھے.

کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر صفائی، سیوریج، پرائس چیکنگ، سبزی منڈیوں کی نیلامی سمیت دیگر سرکاری فرائض کی انجام دہی کے

ساتھ تصویری اور ویڈیو ریکارڈ مرتب کیا جائے گا.

تمام محکمے شیڈول مرتب کر کے کام کریں. اجلاس میں دیگر امو رکا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کی گئیں.


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا ایس او پیز، پرائس کنٹرول ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے اقدامات جاری ہیں.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے چار دکانیں سربمہر کر دیں. اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے نرخنامے آویزاں نہ کرنے پر چار ریڑھی بانوں کو گرفتار کرا دیا.

گندم خریداری مراکز کے معائنہ کے دوران حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا.

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین نے گرانفروشی پر قصاب محمد عامر کے

خلاف مقدمہ درج کرا دیا. نائب تحصیلدار ملک عاشق حسین نے

احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر مقدمات کے اندراج کیلئے چار استغاثے جمع کرا دیئے.

About The Author