دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سلمان خان کا شاہ رخ کی فلم کا معاوضہ لینے سے انکار

سلمان خان نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں ادا کیے مختصر کردار کا معاوضہ لینے سے انکار کر دیا ہے

سلمان خان کا شاہ رخ کی فلم کا معاوضہ لینے سے انکار

بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں ادا کیے مختصر کردار کا معاوضہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔

سلمان خان بھارتی فلم نگری میں ’بھائی‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ وہ عملی زندگی میں بھی وقتاً فوقتاً بھائی یونے کا ثبوت دیتے رہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یش راج بینرز تلے بننے والی شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں سلمان خان نے مختصر کردار ادا کیا ہے جس کے لیے فلمساز ادتیا چوپڑا نے انہیں بھاری معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا۔

معاوضے کی ادائیگی کے لیے جب ادتیا نے سلمان خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے معاوضہ لینے سے صاف انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ادتیا چوپڑا نے سلمان خان کو معاوضہ دینے کی بہت کوشش کی تاہم بالی ووڈ سلطان نے جواب دیا ’شاہ رخ خان میرے بھائی جیسا ہے، اس کے لیے میں سب کچھ کرسکتا ہوں‘۔

سلمان خان کی جانب سے معاوضہ نہ لینے پر ادتیا چوپڑا اب انہیں مہنگا تحفہ دینے کا سوچ رہے ہیں۔

دوسری جانب ’پٹھان‘ کے ہیرو شاہ رخ خان کو جب اس صورت حال سے آگاہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا ’بھائی تو بھائی ہے‘۔

About The Author