دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارتی اداکار ویویک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

تامل اداکار ویویک دل کی تکلیف برداشت نہ کرتے ہوئے آج صبح 4 بج کر 45 منٹ پر انتقال کر گئے

بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ویویک 59 سال کی عُمر میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل اداکار ویویک کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد اُنہیں چنئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

تامل اداکار ویویک دل کی تکلیف برداشت نہ کرتے ہوئے آج صبح 4 بج کر 45 منٹ پر انتقال کر گئے۔

ڈاکٹروں کے مطابق تامل اداکار کو شدید قسم کا دل کا دورہ پڑا تھا جس کی وجہ سے اُن کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ آج صبح اس دُنیا سے چل بسے۔

تامل اداکار ویویک کی موت پر بالی ووڈ سمیت تامل اداکاروں کی جانب سے افسردگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین فلموں کے بے تاج بادشاہ اور سیاستدان رجنی کانت نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغام میں تامل اداکار ویویک کی یوں اچانک موت پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

About The Author