نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیلنے غازی یونیورسٹی کے تحقیقاتی فارم پر تیار گندم کی کٹائی کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ملک اور قوم کی خوشحالی،استحکام پاکستان کےلئے خصوصی دعا کی۔ڈائریکٹر فارم پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول کی زیر نگرانی غازی یونیورسٹی زرعی ریسرچ فارم پر تحقیق کی

غرض سے گندم کی مختلف اقسام اگائی گئیں اپریل میں گندم کی فصل کٹائی کے لیئے تیار ہوتی ھے اور کسان کے لیئے خوشی کا ذریعہ بنتی ھے کیونکہ وہ محنت کا معاوضہ حاصل کرنے کے لیئے

بے جین ھوتا ھے۔جامعہ کے تحقیقاتی فارم پر تیار شدہ گندم کی کٹائی کے افتتاح کے موقع پر پرنسپل آفسران اور اساتذہ کی کثیر تعداد موجودتھی۔ڈائریکٹر فارمز پروفیسر ڈاکٹر اعجازنے کہا کہ

فارم پر گندم کی تجرباتی اور آزمائشی فصلیں کاشت کی گئی ہیں۔اور آئندہ زیادہ رقبے پر مزید فصلیں کاشت کی جائیں گی اور فارم کے رقبے کو بھی بڑھایا جائے گا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل صاحب نے یونیورسٹی فارم پر موجود گندم کی فصل اور اس کی متوقع پیداوار پر اطمینان کا اظہار کیا

اور ارادہ ظاہر کیا کہ مستقبل میں یونیورسٹی ریسرچ فارم پر فصل پر بھر پور توجہ دی جائے گی ۔ ، طلباء کے تجربات کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔

اورمختلف فصلوں کی نئی اقسام بھی متعارف کروائی جائیں گی ، جدید تحقیق کی روشنی میں کسان دوست ماحول فراہم کیا جائے گا۔

جس کی وجہ سے کسان اپنی زرعی پیداوار میں اضافہ کر کے ملکی زراعت میں بہتری لا سکیں گے۔ ۔غازی یونیورسٹی ڈی جی خان علاقائی اور ملکی زراعت کی بہتری کےلئے

موئثر کردار ادا کر رہی ھے۔ اور ہمیشہ انقلابی اقدامات اٹھاتی رھےگی۔


وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل ( تمغہ امتیاز)کی زیر سرپرستی اور ڈائریکٹر فارم پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول کی زیر نگرانی غازی یونیورسٹی زرعی ریسرچ فارم پر تحقیق کی

غرض سے گندم کی مختلف اقسام اگائی گئیں ۔ اپریل کے مہینہ میں گندم کی فصل جوبن پر اور برداشت و کٹائی کے لیئے تیار ہوتی ھے۔

اور کسان کے لیئے خوشی کا ذریعہ بنتی ھے کیونکہ وہ محنت کا معاوضہ حاصل کرنے کے لیئے بے جین ھوتا ھے۱۴ اپریل ۲۰۲۱ کو جامعہ کے تحقیقاتی فارم پر تیار

شدہ گندم کی کٹائی کا افتتاح محترم وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل(تمغہ امتیاز) نے اپنے ہاتھوں سے کیا اس موقع پر پرنسپل آفسران اور اساتذہ کی کثیر تعداد بھی موجودتھی۔

ثقافتی روایات کو قائم رکھتے ہوئے ،موقع کی مناسبت سے ڈھول کا اہتمام بھی کیا گیا ، کیونکہ بیساکھی کے اکٹھ پر ڈھول کی تھاپ سنتے ہی

کسان خوشی سے چھوم اٹھتا ھے، اور مکمل دل جمعی سے فصل کی کٹائی میں بھرپور کردار ادا کرتا ہے۔ ڈائریکٹر فارمز پروفیسر ڈاکٹر اعجازصاحب نے بیساکھی کی اہمیت کواجاگر کرتے ھوئے کہا کہ کسان کی بہت ساری خواہشات اسی فصل سے وابستہ ھوا کرتی ہیں،

وہ گھر کی تعمیر، بچوں کی تعلیم و شادیوں کے اخراجات، اور دیگر ضروریات زندگی کے خواب سب اسی فصل سے جوڑ دیتے ہیں۔انہوں نےاس حوالے سے مزید کہا کہ فارم پر گندم کی تجرباتی اور آزمائشی فصلیں کاشت کی گئی ہیں۔

اور آئندہ زیادہ رقبے پر مزید فصلیں کاشت کی جائیں گی اور فارم کے رقبے کو بھی بڑھایا جائے گا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل صاحب نے یونیورسٹی فارم پر موجود گندم کی فصل اور اس کی

متوقع پیداوار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ارادہ ظاہر کیا کہ مستقبل میں یونیورسٹی ریسرچ فارم پر فصل پر بھر پور توجہ دی جائے گی ۔

، طلباء کے تجربات کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ اورمختلف فصلوں کی نئی اقسام بھی متعارف کروائی جائیں گی ، جدید تحقیق کی روشنی میں کسان دوست ماحول فراہم کیا جائے گا۔

جس کی وجہ سے کسان اپنی زرعی پیداوار میں اضافہ کر کے ملکی زراعت میں بہتری لا سکیں گے۔ ۔غازی یونیورسٹی ڈی جی خان علاقائی اور ملکی زراعت کی بہتری کے لیئے

اپنا موئثر کردار ادا کر رہی ھے۔ اور ہمیشہ انقلابی اقدامات اٹھاتی رھےگی۔تقریب کے اختتام پر دعائیہ کلمات کی ادائیگی ھوئی ۔

مستقبل کے سنہرے خوابوں کی نوید لے کر شرکاء اپنے گھروں کو روانہ ھوئے۔


ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر ضلع بھر میں نماز جمعہ پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات۔

سکیورٹی الرٹ کرتے ہوۓ شہریوں کیلئے پر امن ماحول کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔ ڈی پی او

ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ ہماری ہر کاوش عوام الناس کا تحفظ ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی طرف سے نماز جمعہ پر نمازیوں کو بھر پور سیکورٹی فراہم کی جائے۔

ضلع بھر کے ایس ایچ او نماز جمعہ کے دوران موثر گشت کرتے ہوئے امن و امان کو ہر صورت یقینی بنائیں

About The Author