دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان کی

تحصیل کوٹ چھٹہ میں 25 کروڑ 53 لاکھ روپے مالیت کا مزید 1903 ایکڑ سرکاری

رقبہ واگزار کرالیا گیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے چک روہڑی میں آپریشن کی نگرانی کی۔قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی اور مقدمہ کے اندراج کےلئے استغاثہ جمع کرادیا۔


: ڈیرہ غازیخان۔

تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس نے ملزم سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ نے دوران کاروائی ملزم یونس سے پسٹل معہ گولیاں

برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا اس دوران ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ کا کہنا تھا کہ

پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ کا ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصروں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے ڈی پی او عمر سعید کے ہمراہ تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہروں میں زخمی ہونے والے

انسپکٹر عمر فاروق گشکوری کے گھر جاکر ان کی عیادت کی۔ڈپٹی کمشنر نے

زخمی انسپکٹر کی حوصلہ افزائی کی انہوں نے کہا کہ فرض شناس آفیسرز کسی بھی محکمہ کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے زخمی انسپکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ

آپ کے ناخوشگوار حالات کا جوانمردی سے مقابلہ کیا۔ملک میں قیام امن کےلئے آپ کا بہنے والا خون رائیگاں نہیں جائے گا

علاؤہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے پولیس لائنز اور ڈی پی او آفس کا بھی دورہ کیا

About The Author