دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

: ملتان

شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ، موبائلز وموٹرسائیکلز سے محروم ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے

تفصیل کےمطابق تھانہ مخدوم رشید کےعلاقے کوٹ ربنواز خاور حبیب سے دومسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے،

اسی تھانہ کی حدود فاطمہ جناح ٹاون محمد بلال سے دوڈاکو نے گن پوائنٹ کےزور پر نقدی11ہزار سمیت موبائل چھین کر لےگئے،

تھانہ شاہ رکن عالم کےعلاقے جی بلاک دو ڈاکو محمد جواد سے دوران واردات موبائل چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی مارکر زخمی کردیا اور فرار ہوگئے

نشتر ہسپتال منتقل کیاگیا،تھانہ گلگشت کےعلاقے اتوار بازار محمد عابد ودیگر افراد کے چھے موبائلز ، تھانہ بی زید کے علاقے زکریا ٹاون محمد کاشف کی موٹرسائیکل ،

تھانہ نیو ملتان کے علاقے محمد ندیم کےمطابق ٹاور سے چھ بیٹریاں مالیت1لاکھ 50ہزار ،

تھانہ سٹی شجاعباد کےعلاقے عشرت فاطمہ کا موبائل مالیت15ہزار جبکہ تھانہ سٹی جلالپور کےعلاقے عرفان کی موٹرسائیکل چوری ہو گئے۔


: ملتان

(سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں تھرڈ پارٹی کے ذریعے رکھے جانے والے 300 سینٹری ورکرز دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ،

متاثرہ سینٹری ورکرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹھیکیدار و کمپنی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی،

ملازمین کا کہنا تھا کہ دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے سے ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ہے متاثرہ سینٹری ورکرز نے دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کام چھوڑ ہڑتال کی

اور کمپنی ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا – اس موقع پر ٹھیکہ دار اور کمپنی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے لگائے گئے –

مظاہرین کا کہنا تھا دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے سے وہ شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہیں ، کمپنی انتظامیہ ان کی تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے

ورنہ وہ شہر بھر میں صفائی آپریشن روک دیں گے اور تمام تر حالات کی ذمہ دار ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی انتظامیہ ہو گی –

دوسری جانب ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی انتظامیہ کی جانب سے تمام ملازمین کو جلد تنخواہیں کی ادائیگی کی یقین دہانی کروائی گئی ہے


: ملتان

لاکھوں روپے کی رقم بٹورنے اور زمین پر قبضہ کرنےکے الزام میں پانچ افراد کےخلاف مقدمات درج۔ چہلیک پولیس کو اقبال حسین نے بتایا کہ ملزمان رمضان،

محمد علی، اللہ دتہ اور عمران نے نیل کوٹ میں تین دکانوں کا سودا اکیس لاکھ میں طے کرکے معاہدہ اقرار نامہ بیع تحریر کرکے کل رقم میں سے سات لاکھ پینسٹ ہزار وصول کرلئے

بعد ازاں پتہ چلاکہ ملزمان نے مجھ سے دھوکہ دہی فراڈ و جعل سازی کرتے ہوئے میری رقم بٹورلی، شاہ شمس پولیس کو محمد رفیع نے بتایا کہ

میرا مکان برقبہ ایک کنال سابقہ مالک ملزم محمد رمضان کو دیکھ بھال کیلئے

عارضی طور پر رکھا ہواتھا جب ملزم کو مکان خالی کرنےکا کہاگیاجو صاف انکاری ہوگیا، پولیس نے ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرلئے۔

About The Author