دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور (وقائع نگار )

ججز کالونی اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کو بٹھا کر احساس کفالت سینٹر بنا دیا گیا کالج سٹاف اور طلباء پریشان خواتین کیلئیے الگ مشکلات ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجن پور کی جانب سے

ڈپٹی کمشنر راجن پور سے مذکورہ سینٹر متبادل جگہوں پر منتقل کرنے کی درخواست تفصیلات کے مطابق سابقہ بے نظیر انکم سپورٹ اسکیم جسے احساس خوشحالی پروگرام کا نام دیا گیا ھے

کی زد میں ایک مرتبہ پھر جامپور کے تعلیمی ادارے آگئے گزشتہ کرونا ریلیف فنڈ کی تقسیم کے دوران جب گورنمنٹ بوائز ماڈل ھائی سکول اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج جام پور میں یہ مراکز قائم کئیے گئے تھے اس وقت تعلیمی اداروں میں تعطیلات تھیں

ا ب جبکہ پورے ملک سمیت جامپور جوکہ کرونا کی تیسری خطرناک لہر سے شدید متاثر ھے جہاں آئے روز کرونا کے باعث اموات ھو رھی ھیں

اور تعلیمی اداروں کے ٹیچرز اور خواتین اساتذہ بھی اس سے محفوظ نہیں دوسری جانب محکمہ صحت اصل حقائق کو چھپانے کی ناکام کوشش میں ابھی تک مصروف ھے وھاں گورنمنٹ کامرس کالج جسکی عمارت اسکے اپنے طلباء کیلیے ناکافی ھے

جہاں سائے اور پینے کے پانی تک کی سہولت بھی میسر نہیں ساتھ ھی ججز کالونی اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر 2 کے علاوہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بھی ھے میں

احساس کفالت سینٹر قائم کر دیا گیا ھے کرونا کی خطر ناک لہر کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں آنے والی مستحق دیہاتی خواتین اور ان کے ساتھ آنے والے مرد حضرات کے ھجوم کے باعث ارد گرد کی آبادیوں میں خوف کی فضا پائی جاتی ھے

اس سلسلے میں پرنسپل کالج حشمت سعود خان بلوچ نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور ڈائریکٹر کالجز سے اپیل کی کہ ان کے کالج کی عمارت اس مقصد کی تکمیل کی متحمل نہیں ھو سکتی

جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راجن پور سید ارشاد حسین بخاری نے ذاتی دلچسپی لیتے ھوئے ڈپٹی کمشنر راجن پور کے نام لیٹر نمبری 0 24 مورخہ 14 اپریل کے تحت گزارش کی ھے کہ

سینٹر ھذا متبادل جگہ پر شفٹ کیا جائے انہوں نے ٹیلی فون پر بتایا کہ وہ ذاتی طور فوکل پرسن اےڈی سی جی راجن پور کے پاس جا کر بھی گزارش کر آئے ھیں اسی طرح ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ایجوکیشن ذوالفقار علی خان ملغانی نے رابطہ پر بتایا کہ

انہوں نے بھی ضلعی انتظامیہ سے گزارش کی ھے کہ گورنمنٹ بوائز ھائی سکول جامپور کے ملٹی پرپز ہال سے کرونا ویکسین سینٹر کو تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال میں منتقل کر دیا جائے

اور احساس کفالت سینٹر اکیڈمک بلاک سے الگ اس ہال میں منتقل کر دیا جائے واضح رھے کہ قبل ازیں سکول ھذا کے دو ٹیچرز کے کرونا سے متاثر ھونے کے باعث سکول ھذا کے

ھیڈ ماسٹر ذوالفقار علی چانگ سکول کو ھائی رسک قرار دیتے ھوئے اسے فوری طور پر بند کرنے کی

چٹھی حکام بالا کو بھجوا چکے ھیں

مگر تاحال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی کاروائی سامنے نہیں آئی ۔


جام پور

( وقائع نگار )

حکومت پنجاب نے لوکل گورنمنٹ آڑڈینینس 2019 میں تیسری مرتبہ ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جسکے تحت تیس ھزار آبادی کے حامل قصبات کو ٹاون کمیٹیوں کا درجہ حاصل ھو گا

اس ترمیم کے بعد تحصیل جام پور کی چار ٹاون کمیٹیوں میں سے تین ٹاون کمیٹیاں داجل ‘ حاجی پور شریف اور محمد پور دیوان بحال ھو جائیں گی

کیونکہ ان کی آبادی تیس ھزار سے زائد ھے جبکہ چوتھی ٹاون کمیٹی کوٹلہ مغلان کم آبادی کے باعث بحال نہیں ھو سکے گی

یہاں تحصیل کونسل کا فیلڈ آفس قائم ھو گا لیکن اس پسماندہ علاقے میں یہ آڑڈینینس اس وقت ثمر آور ھوگا حکومت پنجاب فوری طور پر میونسپل کمیٹی جام پور سمیت

ان ٹاون کمیٹیوں میں عملہ کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ خصوصی گرانٹس بھی جاری کرے گی

About The Author