دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان کے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں رمضان بازار چا ر سے بڑھا کر سات کردئیے گئے۔ موبائل رمضان بازار شروع کرنے کے ساتھ

فیئر پرائس شاپس کا بھی اضافہ کر دیا گیا.کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ کوٹ چھٹہ اور چوٹی زیریں کے رمضان بازاروں کا معائنہ کیا اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ بھی موجود تھے.

کمشنرنے رمضان بازاروں کے معائنہ کے دوران بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں۔

کمشنر نے کوٹ چھٹہ رمضان بازار میں غوثیہ ملز کی طرف سے گھی کی فی کلو قیمت میں دس روپے مزید رعایت دینے کے اقدام کو سراہا۔انہوں نے زیادہ عوام کو مستفید کرنے کے لیے

چینی کو ایک کلو پیکٹ میں تبدیل کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے رمضان بازاروں میں تازہ پھل اور سبزیاں فراہم کرنے،

صفائی کے معاملات مزید بہتر کرنے،آٹا،چینی سمیت اشیائے خوردونوش کے نرخ کا رمضان بازار اور عام مارکیٹ کے موازنہ کے چارٹ بناکر نمایاں مقامات پر

آویزاں کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کی سہولت کے لیے رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں۔

قیمتوں اور معیار میں واضح فرق ہونا چاہئے تمام متعلقہ محکمے اپنے سٹالز پر نظر رکھیں۔غیر معیاری اشیاء رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


ڈیرہ غازی خان

جنوبی پنجاب کی تین اہم یونیورسٹیز کے مابین تعلیمی میدان میں بہتری کیلئے معاہدے کیے گئے. مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے حوالے سے غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں تقریب منعقد ہوئی

جس میں وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم اور خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن

ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلمان طاہر نے چار سالہ ایم او یو پر دستخط کیے. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا کہ

تینوں جامعات طلبہ کی تحقیق میں معاونت کیلئے دوسری یونیورسٹیز کی لیبارٹری سے استفادہ، تجربہ کار اساتذہ کے لیکچرز کاانعقاد، تحقیق اور جدت کی فضا کے قیام،

سٹوڈنٹس انٹرن شپ، علمی و تحقیقی موضوعات پر مشترکہ سیمینارز، ورکشاپس اور کانفرنسز کی جائیں گی. معاہدے کا مقصد یونیورسٹیزکا باہمی تعاون سے جامعات کو مضبوط بنانا،

علمی و تحقیقی کمزوریوں کو دور کرنا ہے. انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے طالب علموں کی علمی و تحقیقی صلاحیتیں اجاگر ہوں گی جس سے تینوں جامعات اپنا منفرد مقام پیدا کرنے میں کامیاب ہونے کے ساتھ خطے میں علمی پسماندگی دور کرنے میں مددملے گی.


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پرگندم کی بین الصوبائی نقل و حمل روکنے کیلئے چیک پوسٹوں پر مزید سختی کر دی گئی. اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے بتایا کہ

گزشتہ صبح ترنمن چیک پوسٹ پر دس ٹرکوں پر لوڈ تقریبا 359ٹن گندم کی خیبرپختونخواہ لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی.

تھانہ وہوا میں پنجاب فوڈ سٹف ایکٹ کے تحت چھ مقدمات درج کرا دیئے گئے. انہوں نے بتایاکہ ایس ایچ او وہوا نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے

بین الصوبائی چیک پوسٹ پر محکمہ فوڈ کے ہمراہ گندم کی سمگلنگ ناکام بنائی.
علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال 13اپریل کو گیارہ بجے

دن یونین کونسل وہوا کے دفتر میں کھلی کچہری لگائیں گے جہاں وہ عوامی مسائل سننے کے ساتھ حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کریں گی.


ڈیرہ غازی خان

اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پانچ دکانیں سربمہر کر دیں. انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر گزشتہ روز اوقات کی

پابندی نہ کرنے پر آٹھ دکانیں سربمہر کی گئیں انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا.
علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے

پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر گوشت، چاول، پھل اور دالوں کے گرانفروشوں کو 40ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ناجائز منافع خوروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا.

انہوں نے دکانوں میں آٹا اور چینی کی قلت کا بھی نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دیں.


ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں لیبر قوانین کے تحت کم اجرت دینے پر اینٹوں کے بھٹہ سمیت تین پٹرول پمپس کے چالان کر دیئے گئے. اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ڈیرہ غازیخان شاہد حمید لغاری نے بتایاکہ

سیکرٹری و ڈائریکٹر جنرل لیبر پنجاب کی ہدایات پر اینٹوں کے بھٹوں اور پٹرول پمپس کامعائنہ کیاگیا. کم اجرت دینے پر ایڈمور پٹرولیم سروس

گورمانی پٹرولیم سروس اور خوشی محمد بھٹہ خشت کوٹ چھٹہ کے چالان کیے گئے.

انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مختلف پٹرول پمپس اور بھٹوں کا معائنہ کیاگیا اور کم اجرت ثابت ہونے پر کارروائی کی گئی.

معائنہ کے دوران لیبرآفیسر محمد صادق بھی موجود تھے. اداروں کو ہدایات کی گئی کہ حکومت کی طرف سے اجرت کے قوانین پر عمل کرتے ہوئے ورکرز کو مکمل اجرت دینے کے ساتھ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے.


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر سیکرٹری ہاوسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو کا دورہ کیا

اور کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کے ساتھ فورٹ منرو میں پینے کے پانی کی فراہمی کے مسئلے پر میٹنگ کی.

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب نے فورٹ منرو میں پانی کے مسئلہ کا نوٹس لے لیا ہے اور آج کے دورہ کا مقصد ممکنہ وسائل کا استعمال کرتے ہوئے پانی کی فراہمی بحال کرنا ہے

انہوں نے ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان اتھارٹی سید طارق محمود بخاری اور دیگر افسران کے ساتھ میٹنگ کرنے کے ساتھ ساتھ واٹر سپلائی سکیم کا بھی معائنہ کیا.

کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران نے سیکرٹری ہاوسنگ کو بریفنگ دی.

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمدخان بزدار کی ہدایت پر فورٹ منرو میں پانی کے مسئلہ کو جلد حل کر لیا جائے گا.

About The Author