دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے،اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

قتل یاخودکشی رورل ہیلتھ سنٹر حاجی پور شریف میں نائٹ ڈیوٹی پر تعینات نرس کی لٹکتی

لاش برآمد
تفصیل کیمطابق فاضل پور کی رہائشی رورل ہیلتھ سنٹر حاجی پور شریف میں تعنیات نرسنگ سٹاف کی (ر) بی بی کی آج صبح پھندے میں لٹکتی لاش مارننگ میں آنیوالے

سٹاف نے دیکھی تو 15 پرکال کی اورمتعلقہ محکمہ صحت کے حکام کو اس واقعہ سے آگاہ کیا،جبکہ اس معاملہ کو خودکشی قرار دیاجارہا ہے

اصل حقائق جدید طریقہ تفشیش فرانزک رپورٹ اور متوفیہ کے موبائل فون ریکارڈ کے فرانزک کے

بعد ہی سامنے آئیں گے جبکہ متعلقہ پولیس نے نعش اپنی تحویل میں لےکر

 

قانونی کاروائی شروع کر دی ہے عوامی سماجی حلقوں نے اس افسوسناک واقعہ پر افسوس کااظہار کرتے

ہوئے اس افسوس ناک واقعہ کے حقائق اور میرٹ پر چھان بین کا مطالبہ کیا ہے.

About The Author