رحیم یار خان
پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، ضلعی سینئر نائب صدر عبدالجلیل بندیشہ، کسان اتحاد ضلع لودھراں کے صدر رانا محمد امین اتیرا،
یوتھ ونگ کے رہنما جام محمد راشد مجنوں گانگا نے کہا ہے کہ حکومت نے کسان کش پالیسیوں کو ترک نہ کیا تو ملک کی زراعت تباہ ہو جائے گی.
سات ماہ بعد بھی ششماہی نہروں کو وقت پر پانی نہ دینا کسانوں کا سراسر معاشی قتل ہے. یہ کونسی سے زراعت دوستی،حب الوطنی اور ترقی و خوشحالی کی قسم ہے کہ
جب نہر صادق برانچ سمیت اکثر ششماہی نہروں کے پانی کا سیزن شروع ہونے کا وقت آ چکا ہے. زراعت دشمن سوچ اور کاروائیاں بھی تیز ہو چکی ہیں
ریسٹ ہاؤس ہیڈ میانوالی قریشیاں کے مقام پر نئی پل کی تعمیر کے لیے کھدائی کرکے نہر کو سیل بند کر دیا گیا ہے.
ٹائم پر پانی نہ کھولا گیا تو ایس ای آفس رحیم یارخان کا گھیراؤ کرکے احتجاج کریں گے. ترقیاتی کام کے نام پر کسانوں کا نقصان کرنے سے سوچ اور عمل سے گریز کیا جائے.
رانا محمد امین اتیرا نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلز کے بلوں نے کسانوں کی چیخیں نکلوا دی ہیں.حکمران اپنے وعدے پر عمل درآمد کریں.
کھادوں کے نرخ براہ راست کم کیے جائیں ٹوکن اور کارڈ سسٹم محض فراڈ اور گھپلا ہے.ایسی سکیموں میں قومی سرمایہ ضائع نہ کیا جائے جن کا کسانوں کو بھی کوئی فائدہ نہ ہو.
عبدالجلیل بندیشہ نے کہا کہ زراعت ہماری قومی معیشت کی بنیاد ہے. اپنی بنیاد کو کھوکھلا اور کمزور کرکے ترقی و خوشحالی کے دعوے کرنے والے نااہل،
احمق یا دھوکے باز ہی ہو سکتے ہیں. ضلع رحیم یارخان کی تمام نہروں میں فی الفور پانی چھوڑا جائے.
گنے کی فصل آموں کے باغات پانی نہ ہونے کی وجہ سے سوکھے کا شکار ہیں.
فوری طور پر پانی نہ چھوڑا گیا تو کپاس کی بیجائی شدید متاثر ہوگی. اس موقع پر جام آصف امین، جام اختر حسین گانگا، محمد اسد امین وغیرہ بھی موجود تھے.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون