دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اُلٹی باتیں اُلٹی گنگا۔۔۔ ||گلزار احمد

اگر خرگوش کو دیکھو سارا دن چھلانگیں مارتا بھاگتاپھرتا ھے کھاتا بھی گھاس ھے اور عمر صرف پندرہ سال۔۔۔اسکے مقابلے میں Turtle کچھوا دیکھو ذرہ نہیں چلتا مگر عمر 450 سال۔آخر میں ڈاکٹر نے کہا ۔بابا بس خوش رہا کرو اور زندگی کو انجاۓ کرو۔

گلزاراحمد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سپین کے ایک ڈاکٹر ہیں جن کا نام ھے
Dr. Patxi Ulibarri.
یہ سپین کے ایک شھر کے ہسپتال میں میڈیکل ڈائیریکٹر ہیں ۔کچھ دن پہلے انہوں نے مقامی TV پر انٹرویو دیا جس نے تہلکہ مچا دیا۔ آپ بھی ان کی باتیں سنیں۔ان سے پہلا سوال کیا گیا کہ دل کے امراض کے لیے کچھ خصوصی ورزشیں کرائی جاتی ہیں ۔کیا یہ انسان کی زندگی میں اضافے کا باعث بنتی ہیں؟ڈاکٹر صاحب کا جواب حیران کن تھا انہوں نے کہا کہ آپ کا دل اس طرح بنایا گیا ھے کہ اس نے ایک خاص تعداد کی دھڑکنوں تک کام کرنا ھے۔
پھر آپ ورزش کر کے ان دھڑکنوں کو تیز کر دیتے ہیں یعنی آپ دھڑکنوں کو جلدی جلدی خرچ کر کے کیوں ضائع کرتے ہیں ؟ اس طرح تو آپ ساری دھڑکنیں جلد خرچ لینگے اور کچھ بھی نہیں بچے گا۔اس طرح آپکی زندگی میں اضافہ نہیں ہو گا ۔۔
ایک مثال دیتے ہوے انہوں نے کہا یہ تو ایسے ھے جیسے آپ اپنی کار کو بہت تیز رفتار سے چلائیں اور سمجھیں اس سے کار کی لائف بڑھ جاے گی۔اگر آپ زیادہ لمبے عرصے زندہ رہنا چاہتے ہیں تو قیلولہ nap کریں۔ ڈاکٹر صاحب سے دوسرا سوال کیا گیا کہ ہم گوشت کھانا کم کر دیں اور سبزیاں پھل زیادہ کھائیں تو اس سے زندگی بڑھنے میں مدد مل سکتی ھے؟
ڈاکٹر نے کہا دیکھو تم سب سے پہلے یہ دیکھو بھیڑ ۔بکری۔گاۓ کیا خوراک استعمال کرتے ہیں ۔ظاہر ھے یہ تمام جانور گھاس۔ چارہ۔اور دانہ کھاتے ہیں۔یہ سب چیزیں سبزیاں ہی تو ہیں ۔ تو پھر باربی کیو میں آپ در اصل یہی چیزیں مختلف شکل میں کھا رھے ہوتے ہیں اسی طرح اگر آپ غلہ استعمال کرتے ہیں تو مرغی کی خوراک بھی غلہ ھے تو آپ شوق سے مرغی کھائیں ۔ اس ڈاکٹر سے پوچھا گیا کہ ریگولر ورزش کے کیا فاعدے ہیں تو جواب دیا کہ اگر آپ ٹھیک ٹھاک ہیں تو آپ کو کسی چیز کی ضرورت نہیں۔ پھر سوال کیا گیا کہ کیا فرائی کی گی خوراک نقصان دہ ھے؟
فرائی فوڈ سے مراد جیسے ہمارے سموسے پکوڑے تل کے کھاے جاتے ہیں۔ادھر بھی ڈاکٹر صاحب کا جواب دلچسپ تھا کہ بھائی آپ اس فوڈ کو ویجیٹیبل آئیل میں فرائی کرتے ہیں تو سبزی ہی کا اضافہ ہوتا ھے اس لیے سبزی بری چیز تو نہیں۔ اگلا سوال Push up یا اٹھک بیٹھک ورزش کے متعلق تھا کہ آیا اس سے چربی پگھلتی اور اس میں کمی ہوتی ھے؟۔ تو ڈاکٹر نے کہا اس کا کوئی فاعدہ نہیں بس مسل کا سائیز بڑھ جاتا ھے۔
پوچھا گیا کہ کیا چاکلیٹ کھانا گندی عادت ھے؟ ڈاکٹر نے سوال کرنے والے سے کہا تم پاگل ہو اصل میں Cocoa جو چاکلیٹ میں ھے وہ ایک سبزی ھے اس کے کھانے سے تو دل میں خوشی اور فرحت پیدا ہوتی ھے۔ اور پھر کہنے لگے واکنگ کی ورزش اگر اچھی چیز ہوتی تو آج تک کوئی پوسٹ مین نہ مرتا کیونکہ وہ سارا دن گلی گلی ڈاک پہنچانے کے لیے چلتا رہتا ھے۔ اگر ورزشوں سے چربی پگھلتی تو سمندر کی وھیل کو دیکھو وہ سارا دن تیرتی رہتی ھے خوراک بھی مچھلیاں پکڑ کے کھاتی ھے اور پانی پیتی ھےمگر موٹی ڈھنڈ ھے۔
اگر خرگوش کو دیکھو سارا دن چھلانگیں مارتا بھاگتاپھرتا ھے کھاتا بھی گھاس ھے اور عمر صرف پندرہ سال۔۔۔اسکے مقابلے میں Turtle کچھوا دیکھو ذرہ نہیں چلتا مگر عمر 450 سال۔آخر میں ڈاکٹر نے کہا ۔بابا بس خوش رہا کرو اور زندگی کو انجاۓ کرو۔

About The Author