دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

: ملتان

ضلع ملتان میں 11 رمضان بازار آج سے مکمل فعال کر دئے جائیں گے۔ملتان شہر میں چھ رمضان بازار سجیں گے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو شہر کے

رمضان بازاروں کی بہترین صفائی کا ٹاسک دے دیا ہے۔ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر کی ہدایت پر رمضان بازاروں میں صفائی کے لئے ورکرز دو شفٹوں میں تعینات کر دئے گئے ہیں۔

ورکرز کی ڈیوٹی کا شیڈول ایک ماہ کے لئے جاری کیا گیا ہے۔فرنٹ بلیڈ ٹریکٹرز، لوڈرز اور ٹرالیوں کی مدد بھی ورکرز کو حاصل ہے۔

ورکرز نے رمضان بازاروں کی لیولنگ،صفائی ستھرائی کا کام مکمل کر لیا ہے اور رمضان بازاروں کے اطراف میں تمام ملبہ اور کچرا اٹھا لیا گیا ہے۔

رمضان بازاروں میں چونے کی لائننگ اور پانی کا چھڑکاو روزانہ کیا جائے گا دوسری طرف صفائی کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لئے ڈپٹی منیجرز کو ڈیوٹیاں بھی سونپ دی گئیں ہیں۔

دھوبی گھاٹ پارک گلگشت،شمس آباد اور مدنی چوک میں لگنے والے رمضان بازار میں صفائی کی مانیٹرنگ ڈپٹی منیجر انوارلحق کریں گے

جب کہ حبیب اللہ ظفر کو ولائیت آباد کالونی کے پارک میں لگنے والے رمضان بازار میں صفائی کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

اسی طرح رمضان بازار ممتاز آباد اور ولائیت حسین کالج کی صفائی کی دیکھ بھال کے لئے بلال بھٹہ فوکل

پرسن مقرر کیا گیا ہے۔


 ملتان پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی

بورڈ کے تعاون سے بنائے گئی آن لائن ایپلی کیشن نے صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی کارکردگی کا پول کھول دیا صوبے بھر کے ہزاروں اساتذہ کی بروقت پروموشن نہ کرنے

پر شکایات کے انبار لگ گئے جبکہ ہزاروں اسامیاں خالی ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے جس پر اعلیٰ حکام نے فوری کارروائی شروع کردی ہے ۔

ڈی پی آئی ایلمنٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ سکول انفارمیشن سسٹم پر ان سروس کوٹہ کی پوسٹوں کا بڑی تعداد میں خالی ہونا ڈسٹرکٹس ایجوکیشن اتھارٹیز کی ناکامی کا ثبوت ہے۔


ملتان

صوبہ پنجاب میں صحت کے شعبے کے بڑے پراجیکٹ نشترٹو کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔500 بیڈ پر مشتمل نشتر ٹو کے پہلے فیز پر 4ارب90 کروڑ روپے لاگت آئے گی 58 ایکڑ رقبہ پر پھیلے ہوئے

اس منصوبے پر1ارب20 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں نشتر ٹو کا منصوبہ اگلے سال جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔

پراجیکٹ کے تیسرے فیز میں میڈیکل یونیورسٹی اور نرسنگ کالج کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز نشتر ٹو کا دورہ کیا۔

نشتر ٹو کے پراجیکٹ ڈائریکٹر عنصر فرید اور ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر محمدآصف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

اس منصوبے سے نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ تینوں صوبوں کے ملحقہ اضلاع کی عوام کو بھی صحت کی سہولیات میسر آئیں گی۔

نشتر ٹو کی تکمیل سے پہلے سے موجود نشتر ہسپتال پر مریضوں کا بوجھ کم ہو جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کو اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ

نشتر ٹو کا ایمرجنسی سنٹر 120 بیڈ پر مشتمل ہو گا۔نیورو سائنس اور آرتھو وارڈ120 بیڈ اور گائنی

وارڈ160 بیڈ،آئی سی یو50 بیڈ اور شعبہ اطفال کا میڈیسن اور سرجری وارڈ بھی50 بیڈ پر مشتمل ہو گا۔ہسپتال میں12 جدید ترین ماڈیولر آپریشن تھیٹرز قائم کئے جائیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نشتر ٹو کےلئے 2224افراد پر مشتمل ڈاکٹرز، نرسسز اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات حاصل کی جائیں گی

جبکہ پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں مشینری جبکہ تیسرے مرحلے میں میڈیکل یونیورسٹی اور نرسنگ کالج قائم کیا جائے گا۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ منصوبے کے لئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے اور نشتر ٹو کا پراجیکٹ مقررہ مدت

میں مکمل کر لیا جائے گا۔


ملتان

وائس چانسلرجامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی سے ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے ملاقات کی۔ وائس چانسلر نے کہاکہ

اس خطہ کی یہ سب سے بڑی درس گاہ ہے جس میں ایڈمنسٹریشن کے اصول بھی پڑھائے جاتے ہیں اور ان پر عمل بھی کیاجاتاہے

قانونی تعلیم بھی دیجاتی ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت یونیورسٹی میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سیکورٹی سٹاف انتہائی مستعدی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے کہاکہ قانون کی حکمرانی سے معاشرتی ترقی یقینی بنائی جاسکتی ہے،

انہوں نے شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا اور کہاکہ عصر عاضر میں درختوں اور پودوں کی بہت اہمیت اور ضرورت ہے

اس موقعہ پر سول جج ملک عمران عابد نے بھی پودا لگایا۔


: ملتان

(سٹاف رپورٹر) پولیس جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے تھانہ بستی ملوک ، شاہ شمس کےمختلف علاقوں بستی امام دین والی

بستی کیسر پور ،بہاولپور سکھا میں سرچ آپریشن کیا ،سرچ آپریشن کےدوران 60گھروں کو چیک کیاگیا،36افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی

آپریشن کےدوران ناجائز اسلحہ کےالزام میں ملزمان صفدر

ساجد کو گرفتار کرکے ریفل و رپیٹر برآمد کرلیاگیا جبکہ ملزم شوکت پسٹل چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

About The Author