نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے صبح سویرے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ڈویلپمنٹ،کارپوریشن،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،پی ایچ اے اور دیگر

محکموں کے افسران ہمراہ تھے.کمشنر نے ڈاٹ پل کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے چوک چورہٹہ میں صفائی ستھرائی اور دیگر

معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے گراسی پلاٹ اور باڑ کی تار ٹھیک کرنے کے احکامات جاری کئے۔کمشنر نے کنگن روڈ پر ہونے والے کراؤن فیلئر کا نوٹس لیتے فوری طور پر

گڑھابند کرنے کے احکامات دیئے۔کمشنر ڈاکٹرارشاد احمد نے مانکا کینال سمیت شہر کے مختلف مقامات کا تفصیلی پیدل جائزہ لیا۔ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید تنویر مرتضیٰ،

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل،چیف آفیسر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یار اور دیگر افسران ہمراہ تھے.


ڈیرہ غازی خان

مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی سے جی ایم نیشنل ہائی ویز جنوبی پنجاب نسیم خان خٹک اور ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان نعیم نے ملاقات کی. جی ایم نیشنل ہائی وے اتھارٹی ساؤتھ پنجاب نے

غازی گھاٹ کے مقام پر دوسری پل اور باقی رہ جانے والے روڈ کی تعمیر بارے بریفنگ دی۔اس کے علاوہ پل ڈاٹ تا گدائی دو رویہ روڈ کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے

اورجلد کام شروع ہو جائے گا۔مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی نے جی ایم نسیم خان خٹک کو ڈی جی خان ناردرن بائی پاس بنانے کی ضرورت پر زور دیا

جس کی تعمیر کے بعد پل ڈاٹ پر ٹریفک کا دباؤ خاطر خواہ کم ہو جائے گا۔یاد رہے ماضی میں ڈی جی خان کا ناردرن بائی پاس کا پی سی ون بھی منظور ہوا

اور اس کے ٹینڈرز بھی جاری ہوئے تھے لیکن اس وقت کی نا اہل حکومت نے تین سال قبل جنوبی پنجاب بالخصوص ڈی جی خان کی عوام سے دشمنی کرتے ہوئے

جاری شدہ ٹینڈرز کینسل کرکے کام روک دیا تھا۔جی ایم نیشنل ہائی وے اتھارٹی نسیم خان خٹک نے مشیر صحت کو یقین دہانی کرائی کہ

ہم اس منصوبے کو دوبارہ ریوائز کرکے ہیڈ آفس بھیج دیں گے اور جیسے ہی وہاں سے منظوری آتی ہے ڈی جی خان ناردرن بائی پاس کی تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا۔


ڈیرہ غازی خان

مشیر وزیراعلی پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی نے پاررکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا افسران سے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ لی

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید تنویر مرتضیٰ اور دیگر موجود تھے. چیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے کلین اینڈ گرین پنجاب وژن کے تحت ڈیرہ غازی خان کو سرسبز و شاداب بنانا ہے ہے جس میں پی ایچ اے کا مرکزی کردار ہوگا۔

ڈیرہ غازی خان شہر میں تین بڑے پارکس بحال کرکے عوام کیلئے کھول دئیے ہیں۔غازی پارک کی بحالی تیزی سے جاری ہے،

اسے بھی جلد عوام کی تفریح کے لئے کھول دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ شہر کے میڈینز،چوکوں اوراہم مقامات کو خوبصورت بنانے کے ساتھ گرین بیلٹس اور شجرکاری پر توجہ دی جا رہی ہے

شہری بھی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور اپنے حصے کا کم سے کم ایک پودا لگا کر اس کی بہتر نگہداشت کریں۔مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے پی ایچ اے کے افسران سے کہا کہ

وہ ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کیلئے افرادی قوت بڑھا کر دن رات کام کریں.


ڈیرہ غازی خان

حکومت کی طرف سے یوٹیلیٹی سٹورز پر ماہ صیام کے خصوصی ریلیف پیکج کا آغاز کر دیا گیا۔موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے ڈیرہ غازی خان میں یوٹیلیٹی سٹور پر

ماہ صیام ریلیف پیکج کا باقاعدہ افتتاح کیا اور اشیائے خوردو نوش کا معیار چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت غریب عوام کو معاشی ریلیف دلانا ہے

ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹور پر روزمرہ کی 19 اشیاء پر خصوصی رعایت دی گئی ہے مہنگائی کے باوجود گزشتہ سال کے مقابلے میں آٹا اور چینی کی قیمتیں کم رکھی گئی

ہیں 20 کلو آٹے کا تھیلا آٹھ سو ساٹھ روپے کی بجائے صرف 800 روپے اور چینی 68 روپے فی کلو میں فروخت ہو گی

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے مجموعی طور 15 ارب روپے کا ماہ صیام ریلیف پیکج کا اعلان کیاہے۔تاجر برادری بھی ماہ صیام میں غریب عوام کومعاشی ریلیف دے کر منافع کی بجائے زیادہ ثواب کمائیں۔


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے انصاف سستی موبائل شاپ شروع کرنے کا مقصد شہریوں کو

گھروں کی دہلیز پر معیاری پھل اور سبزیاں فراہم کرنا ہے. اس سے عوام کو ریلیف ملنے کے ساتھ ساتھ شاپ مالکان کو بھی باعزت روزگار میسر آئے گا.

انہوں نے یہ بات ویڈیو لنک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز، ریجنل ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سلیم اللہ قیصرانی،

ای اے ڈی اے اطہر جلیل، سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ، ڈی او انڈسٹریز محمد اصغر صدیقی،

ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر موجو د تھے. کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہاکہ انصاف سستی موبائل شاپ مالکان کو سبزی منڈی سے آڑھتی نرخ پر معیاری پھل اور سبزیاں دی جائیں گی

جس کیلئے مارکیٹ کمیٹی امور کی نگرانی کرے گی.

انہوں نے کہاکہ انصاف سستی موبائل شاپ مالکان مختلف علاقوں میں جا کر عوام کو مارکیٹ سے کم نرخوں پر پھل اور سبزیاں فروخت کریں گے جس کیلئے ڈیرہ غازیخان میں موبائل سستی شاپ کا آغاز کر دیاگیاہے.


ڈیرہ غازی خان

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، مشیر وزیر اعلی پنجاب محمدحنیف پتافی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل اور دیگر نے حکومت کے

کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت غازی یونیورسٹی میں شجرکاری کی. اس موقع پر دیگر اساتذہ نے بھی پودے لگائے. وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہاکہ

شہر کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب بنانے کیلئے خوبصورت سایہ اور پھل دار پودے لگائے جائیں جس میں ہر شہری کو کردارادا کرنا ہو گا.

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہاکہ غازی یونیورسٹی میں خالی رقبے پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے

پودوں کے انتخاب میں تمام پہلووں کا جائزہ لیا جاتاہے چھوٹے کی بجائے تیار پودوں کو ترجیح دی جاتی ہے.


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے رکھ ڈھول ابڑین میں اٹھارہ کروڑ 44لاکھ روپے مالیت کا 920کنال سرکاری رقبہ واگزار کرا لیا.

پچاس ہزار روپے تاوان وصول کرنے کے ساتھ قبضہ مافیا کے خلاف دو مقدمات کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانوں میں استغاثہ جمع کرا دیاگیا.

اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کا سلسلہ جاری ہے.

ایک، ایک انچ سرکاری رقبہ واگزار کرانے کیلئے بلاامتیاز آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا.


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر محمد اسدچانڈیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 18دکانیں سربمہر کر دیں. مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران جمعہ اور ہفتہ کے

دن ممنوعہ دکانیں کھولنے پر پابندی عائد کی گئی ہے خلاف ورزی پر دکانیں سربمہر کر دی گئیں. انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی

زیر نگرانی ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرایاجائے گا.

شہری بھی کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھیں.


ڈیرہ غازی خان

ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ ڈیرہ غازیخان رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے اسلام آباد میں وفاتی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری سے ملاقات کی

جس میں سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی. رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے کہاکہ ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا.

انہوں نے کہاکہ فواد چودھری نے پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ ڈیرہ غازیخان کے فعال کردار کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ غازیخان میں ویمن ونگ بہت مضبوط ہے اور آنے

والے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی جیت میں اہم کردار ہو گا. انہوں نے کہاکہ

وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق احتساب کا عمل جاری رکھا جائے گا اور لوٹی ہوئی تمام دولت پاکستان واپس لانے کیلئے ہرممکن کردارادا کیا جائے گا.


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں پانچ رمضان بازارفنکشنل کرنے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے.

زراعت، لائیو سٹاک، مارکیٹ کمیٹی کی فیئر پرائس شاپس کے سٹالز لگا دیئے گئے ہیں. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ

وہ ایس او پیز کے تحت تمام انتظامات کو جلد مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں. انہوں نے کہاکہ ماہ صیام میں خصوصی بازار قائم کرنے کا مقصد عوام کو معاشی ریلیف دلانا ہے

جس کیلئے ہر رمضان بازار میں خصوصی سہولیات کے ساتھ شکایات سیل، میڈیکل کیمپ، اوزان کی پیمائش، اشیاء میں ملاوٹ اور دیگر معاملات کی چیکنگ کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے

رمضان بازاروں کے علاوہ عام مارکیٹ میں بھی سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کیا جائے گا.

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر چینی 65روپے فی کلو اور 130روپے میں دو کلو چینی رمضان بازار میں دستیاب ہو گی دس کلو آٹے کا تھیلا 375روپے میں فراہم کیا جائے گا.

مٹن، بیف، برائلر مرغی کے گوشت، پھلوں، سبزیوں، مشروبات اور دیگر اشیاء مارکیٹ سے کم نرخ پر فراہم کی جائیں گی جس کیلئے مانیٹر نگ کا کڑا نظام وضع کیا جائے گا.


: ڈیرہ غازیخان۔

پولیس تھانہ شاہصدر دین کی کاروائی ڈکیتی میں ملوث ملزم اسلحہ سمیت گرفتار مقدمہ درج، تفتیش شروع۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین منیر احمد چانڈیہ معہ ٹیم نے ڈکیتی میں

ملوث ملزم نادر حسین ولد رمضان کو اسلحہ کلاشنکوف معہ گولیوں سمیت گرفتار کر لیا

ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے ملزم کے خلاف ڈکیتی

میں ملوث ہونے کے ثبوت مل رہے ہیں تاہم تھانہ شاہصدر دین پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔


: ڈیرہ غازیخان۔

تھانہ بی ڈویژن پولیس نے دو کس موٹر سائیکل ڈکیتوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا اور ملزمان سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل برآمد کر کے مالک کے حوالے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن محمد ابراہیم نے بتایا کہ

پولیس تھانہ بی ڈویژن کو قمر الزمان نے درخواست دی کہ وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ

راستہ میں دو کس ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اس کا موٹر سائیکل ڈکیتی کر کے فرار ہو گئے

جس پر تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کر کے ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے دن رات کی محنت

اور کاوش سے موٹر سائیکل ڈکیتی میں ملوث ملزمان دلاور ولد فدا حسین، محمد خان ولد محمد سعید کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے ملزمان سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا

اور برآمد کیا گیا موٹر سائیکل مالیتی 78000 اصل مالک کے حوالے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔


: ڈیرہ غازیخان۔
ایس پی انوسٹی گیشن کی تمام تھانوں میں تعینات سینٸیر اسٹیشن اسسٹنٹ ، پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ اور

محرران سے میٹنگ جس میں سائلین کو عزت کیساتھ احساس تحفظ دینے کی تاکید ، تھانے کے ریکارڈ پربریفنگ۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے ضلع ڈیرہ غازیخان کے تھانوں میں تعینات سینٸیر اسٹیشن اسسٹنٹ

پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ اور محرران سے پولیس لاٸن شہدا ہال میں میٹنگ کی۔ میٹنگ میں انہوں نے ہدایت کی کہ تھانہ میں آنے والے ہر سائل کو عزت اور احساس تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ

سائل کا وقت ضائع کیئے بغیر اس کو متعلقہ تفتیشی آفیسر یا ڈیوٹی آفیسر سے ملوانا ہے تھانوں کے باہر عوام کو انتظار کروانے کا رویہ بہت برا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائلین کو عزت دیں اور انتظار گاہ روم میں کرسی مہیا کریں اور متعلقہ تفتیشی آفیسر سے فوری رابطہ کروائیں نیز تھانہ جات کے تمام رجسٹرز ڈسکس کیے۔

ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے محرران کو ہدایت کی کہ تمام رجسٹرز کی آن لائن تکمیل اور خاص کر مجرمان اشتہاری کے رجسٹر کے تکمیل کی خصوصی ہدایت جاری کیں۔


: ڈیرہ غازیخان۔
تھانہ سٹی پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا نوجوان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

ملزم نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کی تھی جس پر تھانہ سٹی پولیس نے بہترین کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد زین ولد شیخ محمد ارشد قوم شیخ سکنہ بلاک D کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

اور گرفتار ملزم کے قبضہ سے پسٹل برآمد کر لیا۔


لاہور:

بورڈ آف ریونیو کی کارروائی، ڈی جی خان میں 8 ارب مالیت کی 35 ہزار ایکڑاراضی قبضہ گروپس سے واگزار کروالی،

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوبابر حیات تارڑ کی زیر نگرانی صوبہ بھر میں ناجائز قابضین کے خلاف بورڈ آف ریونیو کا کریک ڈاون جاری

گزشتہ روز ڈی جی خان میں 50کروڑ روپے مالیت کی 3 ہزار ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی ناجائزقابضین سے واگزار کروا لی۔بابر حیات تارڑ

واگزارکروائی گئی اراضی عوامی مفاد کیلئے استعمال میں لائی جائے گی۔ بابر حیات تارڑ

سرکاری زمینوں پر قابض افراد کے خلاف صوبہ پنجاب کے 36اضلاع میں قبضہ مافیا کے خلاف جاری مہم کے دوران اب تک چار سو پچاس ارب روپے سے زائد مالیت کی ایک لاکھ چھپن ہزار ایکڑ سے

زائدسرکاری اراضی واگزار کروائی جا چکی ہے۔ سینئر ممبر بابر حیات تارڑ

About The Author