چائے کو کیسے ذائقہ دار بنائیں؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
برطانوی شہریوں کو چائے بہت پسند ہے اور یہ مشروب ان کے رہن سہن کا اہم حصہ ہے۔ اس میں صبح کی چائے، دوپہر بعد کی چائے اور کام کے دوران ٹی بریک وغیرہ وغیرہ۔
دنیا میں چائے کا ایک کپ بنانے کو تقریباً ایک مقدس رسم کے طور پر لیا جاتا ہے۔ کسی کو دودھ والی چائے پسند ہے تو کسی کو سادہ چائے تو کوئی بغیر چینی والی چائے پیتا ہے۔ کچھ بھی ہو برطانیہ میں چائے خوب پی جاتی ہے۔
لوگ لان میں بیٹھ کر اور دفتروں میں چائے کی چسکی لیتے ہیں۔ چھوٹے بڑے ریستورانوں اورہوٹلوں میں آپ کو چائے ہر جگہ مل جاتی ہے۔ لوگ چائے کا بیگ نکالتے ہیں، گرم پانی ڈالتے ہیں، دودھ ملاتے ہیں اور پیتے ہیں۔
اس حوالے سے لیڈز یونیورسٹی کے پروفیسر ایلن ماکی نے چائے کو زیادہ ذائقہ دار بنانے کے حوالے سے نئی تحقیق سامنے لائے ہیں۔
پروفیسر ایلن ماکی نے اپنی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ کپ میں چائے کے تھیلے پر گرم پانی ڈالنے سے پہلے دودھ ڈالا جائے تو اس سے چائے زیادہ مزیدار اور ذائقہ دار ہوجاتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کپ میں ابلتے ہوئے پانی کو شامل کرنے سے پہلے چائے کے تھیلے پر دودھ ڈالنا سے اس کا ذائقہ دوبالا ہوجاتا ہے۔
لیڈز یونیورسٹی کے پروفیسر ایلن ماکی کی تحقیق کے مطابق سخت پانی میں معدنیات موجود ہوتے ہیں جو ذائقہ کے مرکب بنانے سے روکتے ہیں۔ چائے کے کپ میں پہلے دودھ ڈالنے کے بعد گرم پانی ڈالنے سے یہ مرکبات جلدی حل ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے سخت پانی والے علاقے کے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چائے کو زیادہ مزیدار بنانے کے لیے یہ طریقہ آزمائیں۔
ایلن ماکی کی تحقیق کے مطابق چائے میں مختلف مرکبات اس کو ذائقہ دار بنانے میں
اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دودھ پہلے ڈالنے سے یہ مرکبات مکمل طور پر حل ہوجاتے ہیں اور چائے مزیدار
بن جاتی ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس