دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چیئرمین سینیٹ کاانتخاب: یوسف رضا گیلانی نےہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکردی

اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ انٹرا کورٹ اپیل منظور اور سنگل بینچ کا فیصلہ مسترد کیا جائے۔ خیال رہے کہ 24مارچ کو یوسف رضا گیلانی کی درخواست ہائی کورٹ سے خارج کی گئی تھی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے۔

اپیل یوسف رضا گیلانی کے وکیل ملک جاوید وینس نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی۔ متن میں شامل ہے کہ ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے دوران سماعت حقائق کا جائزہ نہیں لیا۔

درخواست کے متن میں شامل ہے کہ آئین پاکستان غیر قانونیت کے حوالے سے واضع ہے۔ غیر قانونی عمل کی تشریح عدالتیں کر سکتی ہیں۔

عدالت کا کام ہے کہ غیر قانونیت پر نعم البدل فراہم کرے، ایسے مقدمات میں عدالت نے ووٹرکی نیت کو پرکھنا ہوتا ہے۔

اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ انٹرا کورٹ اپیل منظور اور سنگل بینچ کا فیصلہ مسترد کیا جائے۔ خیال رہے کہ 24مارچ کو یوسف رضا گیلانی کی درخواست ہائی کورٹ سے خارج کی گئی تھی۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں صادق سنجرانی کو ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت توقع رکھتی ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا اور پارلیمنٹ کےمسائل پارلیمنٹ کے اندر ہی حل کیے جائیں گے۔

مزید کہا گیا کہ آرٹیکل 69 کےتحت عدالت اس معاملےمیں مداخلت نہیں کر سکتی، چیئرمین سینیٹ الیکشن سینیٹ کا اندرونی معاملہ ہی ہے، الیکشن کا ساراعمل ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

یوسف رضاگیلانی نے پریذائیڈنگ افسرکی جانب سے7ووٹ مسترد کیے جانے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

جناب! عوام کو ہلکا نہ لیں۔۔۔عاصمہ شیرازی

’لگے رہو مُنا بھائی‘۔۔۔عاصمہ شیرازی

یہ دھرنا بھی کیا دھرنا تھا؟۔۔۔عاصمہ شیرازی

نئے میثاق کا ایک اور صفحہ۔۔۔عاصمہ شیرازی

https://fb.watch/4tqfvX3xtd/

About The Author