ڈیرہ غازی خان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کوروناایس
او پیز پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں پندرہ دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ 32ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاگیا.
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
ریونیو احمد حسن رانجھا نے گزشتہ شب اوقات کی خلاف ورزی پر آٹھ دکانیں
سربمہر کر دیں اور 25ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا.
اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے چوٹی کی مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سات دکانیں سربمہر کر دیں
او ر دکانداروں کو سات ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا.
انہوں نے کہاکہ تحصیل میں کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد کیلئے بلاامتیاز کارروائی کا
سلسلہ جاری رکھا جائے گا.
ڈیرہ غازی خان
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد فیصل رانا سے ضلعی چیئرمین انسانی حقوق و اقلیتی
امور حذیفہ قاسمی نے ان کے آفس ملاقات کی۔حذیفہ قاسمی نے انسانی حقوق کے
تحفظ اور اقلیتی برادری ںکے مسائل کے حل سمیت دیگر متعلقہ امور پر بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت انسانی حقوق کے
تحفظ کےلئے اقدامات کررہی ہے۔
حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت موئثر کارروائی ہونے
سے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔ضلع ڈیرہ غازی خان میں اقلیتی برادری کو
ہرممکن تحفظ فراہم کیا جائیگا
ڈیرہ غازی خان
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدارکی ہدایت پر تحصیل تونسہ شریف کے
علاقے رکھ کوٹ قیصرانی میں دو کروڑ دس لاکھ روپے مالیت کا مزید 168 کنال سرکاری
رقبہ واگزار کرالیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال کی زیر نگرانی غیر قانونی قبضہ کے
خلاف آپریشن کیا گیا اور قابض محمد ادریس لغاری کے خلاف قانونی کارروائی کا
بھی آغاز کردیا گیا
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون