دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 ملتان

ملتان اور بہاولپور کی بینکنگ عدالتوں میں تین ججز تعینات کر دیئے ہیں۔

اس ضمن میں لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار ملک مشتاق احمد اوجلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کو جج بینکنگ کورٹ نمبر 3 ملتان،

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور عبدالحق کو جج بینکنگ کورٹ بہاولپور اور

پریذائیڈنگ آفیسر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ فیصل آباد جاوید اقبال شیخ کو

جج بینکنگ کورٹ نمبر 1 ملتان تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

یہ احکامات وزارت قانون و انصاف کے نوٹیفیکیشن کے تناظر میں جاری کئے گئے ہیں۔


: ملتان

میپکو انتظامیہ نے ایف آئی اے کی جانب سے گرفتاری کے بعد اپنے دو افسران کو معطل کر دیا۔

ایس ڈی او میپکو سیکنڈسب ڈویژن کوٹ ادو عابد علی عابد کو یکم اپریل کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔ محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر میپکو شاہ رکن عالم سب ڈویژن ملتان کے

لائن سپریٹنڈنٹ IIحسن نثارگردیزی کو معطل کیاگیاہے۔


شجاع آباد

دولہے کی گاڑی کے آگے موٹرسائیکل کھڑی کرنے پر باراتیوں کا تشدد، 6افراد زخمی۔

تفصیل کے مطابق شجاع آباد ریلوے پھاٹک کے قریب محمدیوسف کی شادی تھی دولہے کی کار کے سامنے یتیم محمدعدیل کی موٹرسائیکل کھڑی تھی دولہا سمیت اس کے بھائیوں اور

رشتہ داروں نے یتیم بچے اور اس کے بھائیوں پر ڈنڈوں سوٹوں کی بارش کردی

جس سے دونوں پارٹیوں کے چھ افراد جن میں افضل‘ عدیل‘احمد‘محمدجہانگیر‘اللہ ڈتہ‘محمدلعل‘محمدشاہد شدید زخمی ہوگئے

جن کو ریسیکو نے سول ہسپتال منتقل کردیا تھا

نہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی


: ملتان

جامعہ زکریا نے اپنے تمام الحاق شدہ سرکاری اور نجی کالجز کے بی ایس چارسالہ پروگرام کے

فرسٹ سمسٹر کے امتحان کا شیڈول تیار کرلیا ہے

جس کے مطابق امتحان 20اپریل سے شروع ہوگا،

تاہم یہ فیصلہ حکومت کے یونیورسٹی کو دوبارہ کھولنے سے مشروط ہوگا،

کنٹرولر امتحانات جامعہ زکریا کے مطابق کورونا وائرس کے باعث صوبہ بھر کی

جامعات 11اپریل تک بند ہیں،

اگر مذکورہ بندش میں توسیع نہیں ہوتی تو بی ایس چارسالہ پروگرام کے

فرسٹ سمسٹر کا امتحان کا 20اپریل سے شروع ہوجاگے گا ۔


: ملتان

جعلی سمیں فروخت کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیل کےمطابق بی زیڈ پولیس مخبر کی اطلاع پر ملزمان خالد محمود اور محمد ریاض کو

گرفتار کرکے دوران تلاشی قبضے سے نجی کمپنی کی سمیں بائیومیٹرک ڈیوائس،

سٹیمپ شیٹ جس پر شہریوں کے شناختی کارڈ نمبر لکھے ہوئے تھے

برآمد کرلئے گئے ،ملزمان بلااجازت شہریوں کو جعلی سمیں فروخت کررہے تھے

جن کےپاس کمپنی کی جانب سے کوئی اتھارٹی لیٹر یا اجازت نامہ موجود نہ تھا ،

پولیس نے ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔


: ملتان

افراد کی ایک آنکھ کی بینائی ضائع ہونے کے معاملے پر پنجاب حکومت نے ایکشن لے لیا

جس کے بعد ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے کہاہے کہ

ملتان میں نجی ہسپتال کا آپریشن تھیٹر سیل کردیا گیا۔

ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کےمطابق کمیشن کی چار رکنی ٹیم نے ملتان میں

نجی ہسپتال کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ہے

جبکہ ڈاکٹرز ا ور عملے کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق انکوائری مکمل ہونے پر

ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ملتان میں ایک ڈاکٹر سے آنکھ کا آپریشن کروانے

والے 16 افراد کی بینائی متاثر ہونے کی خبر سامنے آئی تھی،

کئی مریضوں نے الزام لگایا تھا کہ وہ آپریشن کے بعد بینائی سے مکمل طور پر محروم ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے بھی

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت اور کمشنر ملتان ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے

اور حکم دیا ہے کہ واقعہ کی مکمل اور غیر جانبدرانہ تفتیش کرتے ہوئے

ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔


 ضلع ملتان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون کا سلسلہ جاری

گزشتہ24گھنٹوں کے دوران دو افراد کو موقع پر گرفتار جبکہ ایک دوکاندار کے

خلاف مقدمہ درج کیا گیا

ضلع ملتان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون کا سلسلہ جاری

گزشتہ24گھنٹوں کے دوران دو افراد کو موقع پر گرفتار جبکہ ایک دوکاندار کے

خلاف مقدمہ درج کیا گیا ایک ریسٹورنٹ اور ایک جم سمیت12 دکانوں کو سیل کیا گیا

ریسٹورنٹ،جم اور ایک شاپ گلگشت جبکہ۔9دکانیں شجاع آباد میں سیل کی گئیں

مسافروں کو ماسک کی پابندی نہ کرانے پر 9بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر1لاکھ 25ہزار روپے جرمانہ کیا گیا

بس مالکان پر20ہزار روپے جبکہ تین شادی ہالز میں تقریبات کرانے پر 30ہزار روپے جرمانہ کیا گیا


ملتان

ملتان میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی ہدایات پر بینائی متاثرہ

مریضوں کا نشتر ہسپتال میں علاج کا معاملہ بینائی متاثرہ 9 مریض نشتر ہسپتال آئے 8 نے ہر

طرح کے علاج سے انکار کر دیا ایک مریضہ کا آپریشن کر کے ڈسچارج کر دیا گیا

ملتان میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی ہدایات پر ایم ایس نشتر

ہسپتال ڈاکٹر شاہد بخاری کی جانب سے نجی ہسپتال میں سرجری کے بعد بینائی کے

متاثرہ 16 مریضوں کو گزشتہ روز نشتر ہسپتال بلایا گیا تاہم

گزشتہ روز صرف 08 مریض رپورٹ ہوئے جن میں جیون،عبدالمالک،انوری بی بی،

تاج محمد،محمد سرور،پروین اختر اور نجمہ بی شامل تھے اس حوالے سے ترجمان نشتر ہسپتال ڈاکٹر سجاد مسعود نے کہا کہ

ان مریضوں کو فوری شعبہ امراض چشم میں سینیر ڈاکٹروں نے چیک کیا رپورٹ ہونے والے 8 مریضوں کو یہ بتایا کہ

انکی آنکھ کی بینائی بچانا ناممکن ہے اور سرجری کے ذریعے آنکھ میں موجود پس کی صفائی واحد حل ہے

نشتر ہسپتال میں فراہم کی گئی لسٹ میں موجود 16 مریضوں میں سے 9 رپورٹ کیا

جبکہ8 نے ہر قسم کا علاج لینے سے انکار کر دیا مریضوں کو جو سرجری بتائی گئی اس سرجری کو ایوسریشن کہتے ہیں،

اس آپریشن میں آنکھ کی بیرونی سفید جھلی کو بچا کر باقی ساری آنکھ کو پس سمیت صاف کر دیا جاتا ہے اس آنکھ کو پھر ٹانکے لگا کر بند کر دیا جاتا ہے۔ چار سے چھ ہفتے بعد باقی

بچے سفید حصے کے اوپر مصنوعی آنکھ لگا دی جاتی ہے

اس سرجری میں مریض کی پوری آنکھ نکلالنے کی بجائے آنکھ میں موجود سفید حصے کو بچا کر کاسمیٹک آنکھ لگا دی جاتی ہے

مریض کی نہ یہ انفیکشن زدہ آنکھ دیکھ سکتی ہے نہ وہ مصنوعی آنکھ لیکن مریض ادویات کے تکلیف دہ علاج سے بچ جاتا ہے8 مریضوں میں سے کسی ایک نے بھی علاج کروانے کی

حامی نہیں بھری جن مریضوں نے آنکھ نکالنے والے علاج سے انکار کیا ان کو اینٹی بائیوٹک کا ٹرائل آفر کیا گیا

انہوں نے اس سے بھی انکار کیامریضوں کو شعبہ امراض چشم میں داخل کر کے انکی تسلی لے لئے ایک دو روز تجرباتی بنیادوں پر ادویات دینے کی بھی تجویز دی گئی

تاہم مریضوں نے اس طریقہ علاج سے بھی انکار کیا جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ

ملتان کی رہائشی شفیقہ پروین نامی مریضہ دو روز قبل نشتر ہسپتال رپورٹ ہوئی جن کی ایک آنکھ کی بینائی جا چکی تھی تاہم اس آنکھ کی صفائی کر کے بینائی بچانا تو ناممکن تھا

تاہم آنکھ کی ساخت کو بچا لیا گیا اسی طرح دیگر رپورٹ ہونےوالے 08 مریضوں کی

بھی ایک ایک آنکھ اتنی انفیکشن زدہ ہو چکی تھی کہ ان کی بینائی واپس آنا ناممکن تھا


پیارے دوست وزیر کچالہ کو LA HD نیوز ملتان کا بیورو چیف بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں

سید تفسیر حسین شمسی صدر تنظیم حقوق انسانی رجسٹرڈ ضلع ملتان پبلشر

چیف ایڈیٹر پندرہ روزہ نوائے مزدور کسان ٹوبہ ٹیک سنگھ سب آفس جلالپور پیر والہ ضلع ملتان

About The Author