نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی،کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد،

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔آئی سی یو وارڈ میں آکسیجن کی فراہمی معطل ہونے اور دو مریضوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ڈیوٹی پر موجود عملہ سے سوالات کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں آکسیجن معطل ہونے والے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے جانچ پڑتال

اور تحقیقات کی جائے گی

اورذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔انہوں نے کہا جاں بحق مریضوں کے لواحقین سے ہمدردی ہے آئی سی یو وارڈ میں آکسیجن کی بندش افسوسناک ہے،غفلت برداشت نہیں کی جائے گی.


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں روزانہ کی

بنیاد پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے۔کوٹ چھٹہ میں مزید دس کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا 3400 ایکڑ سرکاری رقبہ واگزار کرالیا گیا.

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے چک روہڑی،

چوٹی بالا میں آپریشن کرتے ہوئے دس کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کا مزید 34000 ایکڑ رقبہ

واگزار کراکر قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایک ایک انچ سرکاری

رقبہ واگزار کرایا جائے گا جس کیلئے بلاامتیاز آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کے

تحت اوقات کی خلاف ورزی پر گزشتہ شام دس دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ دس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا.

اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے گزشتہ روز مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران ایس او پیز کی

خلاف ورزی پر مزید سات دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ بارہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا

انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر کوٹ چھٹہ کا بھی معائنہ کیا.

لینڈ ریکارڈ آفیسر اور سروس سنٹر آفیشل غیر حاضر پائے گئے جن کے خلاف کارروائی کیلئے

سفارشات پیش کر دی گئیں.

اسسٹنٹ کمشنرنے کہاکہ تاجر برادری کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجازنے سول آفیسر کلب کا دورہ کیا.

کلب کو فنکشنل کرنے اور لیڈیز کلب کی عمارت کی بحالی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کلب کے اراکین اور مخیر حضرات کے تعاون سے

سول آفیسرکلب میں سپورٹس اور سماجی سرگرمیوں کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا

جس کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں

انہو ں نے کہاکہ کلب کیلئے باقاعدہ ممبر شپ جلد شروع کی جائے گی.


ڈیرہ غازیخان۔
پولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لئے

ڈی پی او عمر سعید ملک نے پولیس لائن میں سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی ڈی پی او عمر سعید ملک نے

انسپکشن کی اس موقع پر انہوں نے گاڑیوں کے انجن،ٹائرز، بیٹرویوں ،

پوشش وغیرہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔

جن گاڑیوں کےنقائص پائے گئے ہیں انچارج موٹر وہیکلز کو اپنی نگرانی میں جلد نقائص دور کرنے کا حکم دیا۔

اس موقع پر انہوں نے ڈرائیورز کو ہدایت کی کہ گاڑیوں کی دیکھ بھال اور بروقت مرمتی کو

یقینی بنائیں تاکہ دوران ڈیوٹی کسی قسم کی دشواری اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ

جرم ہونے سے پہلے جرم کو روکنا زیادہ ضروری ہے

جس کیلئے پولیس کو ہر وقت متحرک رہنا ہوگا۔

جب پولیس کی گاڑیاں درست حالت میں ہونگی تو موثر گشت ممکن ہوگی

اور میں اسی طرح ضلع بھر کی سرکاری گاڑیوں کی سرپرائز انسپکشن کرتا رہوں گا۔

About The Author