دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امیتابھ کے پیچھے دیوانی تھی، ریکھا کا اعتراف

بھارت کے مقبول سنگن شو ’انڈین آئیڈیل‘ کے میزبان جے بھنوشالی دورانِ پروگرام ایک کنٹسٹنٹ سنگر سے مذاق کر رہے تھے

امیتابھ کے پیچھے دیوانی تھی، ریکھا کا اعتراف

بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ اور ڈانسر ریکھا نے شادی شدہ شخص سے محبت سے متعلق سوال کا جواب دے کر مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

بھارت کے مقبول سنگن شو ’انڈین آئیڈیل‘ کے میزبان جے بھنوشالی دورانِ پروگرام ایک کنٹسٹنٹ سنگر سے مذاق کر رہے تھے کہ اچانک انہوں نے اپنے سوالات کا رخ خواتین ججز ریکھا اور نیہا ککڑ کی جانب موڑ دیا۔

جے بھونشالی نے دوران پروگرام کہا کہ ’ریکھا جی، نیہا جی! کیا آپ نے کسی عورت کو ایک ایسے مرد کی محبت میں پاگل ہوتے ہوئے دیکھا ہے جو پہلے سے شادی شدہ ہو؟‘

اس سوال کے جواب میں لیجنڈری اداکارہ ریکھا نے کہا کہ ’مجھ سے پوچھیئے ناں‘۔ اداکارہ کے اس جواب پر نا صرف میزبان بلکہ دیگر ججز بھی ششدر رہ گئے۔

سب کو حیران ہوتا دیکھ کر اداکارہ ریکھا نے کہا کہ ’میں نے کچھ نہیں کہا‘۔ جس پر سب ہنس پڑے اور میز بان نے کہا ’یہ لگا چھکا‘۔

خیال رہے کہ اداکارہ ریکھا کی سینئر اداکار امیتابھ بچن سے محبت ایک کھلا سچ ہے جس کے بارے میں ہر کوئی جانتا ہے۔ ریکھا نے امیتابھ اور جیا بچن کی شادی کے بعد بھی کئی مواقع پر اداکار سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

اس جوڑی نے بالی وڈ کو کئی بلاک بسٹر فلمیں بھی دیں جن میں ’مسٹر نٹور لال‘، ’مقدرکا سکندر‘، ’نمک حرام‘، ’دو انجانے‘، ’خون پسینہ اور سلسلہ‘ اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔

About The Author