دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگرسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

منورمگسی اسسٹنٹ کمشنر
بہاول نگرنے پرہجوم میڈیا کانفرنس میں کہا کہ انشاءاللہ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے چینی کاسرکاری

ریٹ 83روپے مقرر کیا ھےجس پر عملدارآمد سو فیصد یقین بنایاجائیگا

عوام کو آٹابھی وافرمقدار میں مہیاکیا جائیگا،جو دکاندار عوام کو لوٹنے اور سرکاری نرخوں سے زائد ریٹ وصول کریگا جیل کی ھوا کھائیگا،

اسسٹنٹ کمشنر نے صحافیوں کےسوالوں کاجواب دیتے ھوئے کہا ناجائز قابضین سے شہر کےملحلقہ موضع شیراباغبان سے32ایکٹررقبہ واگزار کرالیا گیا ھے،کسی بھی بااثر قبضہ گروپ کو سرکاری املاک ہرگز ہڑپ نہیں کرنے دیں گے،

منور مگسی نے کہا گندم خریداری مراکز تحصیل بہاولنگر اور منچن آبادمحکمہ پاسکو کے 20جبکہ چشتیاں شریف ہارون آباد، فورٹ عباس تحصیلوں میں محکمہ فوڈ کے 22سینٹرقائم کیئے گئے ہیں

اپنا ٹارگٹ خریداری ہر صورت پورا کرلیں گے،منورمگسی نے کہا کہ

انکروچمنٹ پر سختی سے عمل شروع ھےایک انچ بھی سرکارجگہ کسیکے پاس نہیں چھوڑیں گے

انہوں نےمزید کہاکہ عنقریب شہربھر اور دیہی آبادیوں میں اپنے گھروں کےسامنے

گلیوں میں تھڑےبنانیوالوں کیخلاف بھی ایکشن لیاجائیگا،

About The Author