دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کا آغاز

ایک کھلاڑی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کر دیا گیا،

دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کا آغاز ہو گیا

ایک کھلاڑی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کر دیا گیا، ہیڈ کوچ کہتے ہیں دورے سے ورلڈ کپ کی تیاری کا اچھا موقع ملے گا

دفاعی چمپئن بنگلہ دیش کیخلاف بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے قومی انڈر نائنٹین نے تیاری شروع کر دی

ہیڈ کوچ اعجاز احمد کی نگرانی میں نوجوان کھلاڑیوں نے پہلے فٹنس ڈرلز کیں، پھر بیٹنگ اور باولنگ کے طویل سیشن میں بھی حصہ لیا، سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے نوجوان باولرز کو مفید مشورے دیے

انڈر نائنٹین ٹیم کے ہیڈ کوچ کے مطابق بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز ملتی جلتی ہیں، دورے سے کھلاڑیوں ورلڈکپ کی تیاری میں مدد ملے گی
اعجاز احمد، ہیڈ کوچ قومی انڈر نائنٹن کرکٹ ٹیم، بنگلہ دیش کی ٹیم ورلڈکپ جیتی ہوئی ہے،، ان کیخلاف میچز ہے جس سے کھلاڑیوں کی اچھی تیاری ہوگی ،،، ہمارے پاس اچھا کمبینشن ہے”

دورے سے پہلے کھلاڑیوں کی دوسری کوویڈ نائنٹین ٹیسٹنگ کی رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے

ایک کھلاڑی کو وائرس کی تشخیص پر آئسولیشن میں منتقل کر دیا گیا ہے، دس روزہ تربیتی کیمپ میں سترہ کرکٹرز شریک ہیں، اسکواڈ گیارہ اپریل کو ڈھاکہ روانہ ہو گا

About The Author