نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: ڈیرہ غازیخان۔

علاقہ تھانہ دراہمہ میں پولیس مقابلہ دوران مقابلہ شہید کانسٹیبل جلیل حیدر کے قتل میں ملوث ملزم

ممتاز احمد عرف وڈا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ دراہمہ کے اہلکاران گشت پر تھے کہ مفتی والا نزد گیلانی چوک کے نزدیک تین کس موٹر سائیکل سواروں کو مشکوک جانتے ہوئے

روکا تو انہوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی

فائرنگ رکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم جس کا نام و پتہ ممتاز احمد عرف وڈا ولد الہی بخش قوم کورائی موضع چک دلیل معلوم ہوا جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے

کیبوجہ سے ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے پولیس تحرک کر رہی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ دراہمہ عرفان افتخار نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور یہ ملزم شہید کانسٹیبل جلیل حیدر کے قتل میں ملوث تھا

جس کے دو ساتھی ایوب عرف ایوبی چانڈیہ اور ذوالفقار عرف زلفی دوران مقابلہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ یہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا

لیکن آج دوران پولیس مقابلہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہو گیا ہے جس پر ضلع مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازیخان میں دہشت گردی سمیت ڈکیتی کے

آدھا درجن سے بھی زائد مقدمات درج ہیں۔ ملزم کی نعش کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا ہے

ملزم کا پوسٹ مارٹم کرانے کے ساتھ ساتھ پولیس مزید قانونی کاروائی عمل میں لا رہی ہے۔


: ڈیرہ غازیخان۔

تھانہ ریتڑہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف ان ایکشن دوران کاروائی ملزم سے2100 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا*

منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کیخلاف ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایات پر تھانہ ریتڑہ پولیس نے کاروائی کے عمل کو تیز کردیا ہے۔

منشیات فروشی جیسے مکرہ دھندہ میں ملوث معاشرے کے ناسوروں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوۓ ان کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔ تھانہ ریتڑہ پولیس نے ملزم یوسف خان ولد رحیم بخش قوم پہریائیں سکنہ کوٹ قیصرانی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے2100گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے

اس موقعہ پر میر روحل خان اے ایس پی سرکل تونسہ نے کہا کہ جرائم کے خلاف تونسہ پولیس اپنے تمام تروسائل بروئے کار لاتے ہوئے دن رات کوشاں ہےقانون سب کے لیےیکساں ہے۔


: ڈیرہ غازیخان۔
تھانہ کالا پولیس نے ملزم سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کالا نے دوران کاروائی ملزم ارشد ولد خیر محمد سے پسٹل برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا اس دوران ایس ایچ او تھانہ کالا کا کہنا تھا کہ

پولیس تھانہ کالا کا ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصروں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔


ڈیرہ غازی خان

مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا کورونا ویکسی نیشن کاونٹرز کا معائنہ کرنے کے ساتھ ہسپتال میں موجود طبی سہولیات کا جائزہ لیا

ایم ایس ڈاکٹر اطہر فاروق،ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر خالد اور دیگر افسران ہمراہ تھے.مشیر صحت نے غازی میڈیکل کالج میں قائم کورونا ویکسی نیشن کاؤنٹر کا معائنہ کرتے ہوئے

ویکسی نیشن کرانے والے والے افراد سے ملاقات کی اور ان سے خیریت دریافت کی انہوں نے ویکسی نیشن عملہ سے رجسٹریشن،ویکسین کی دستیابی اور دیگر معلومات حاصل کیں۔مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی نے ہسپتال کے میڈیکل ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا۔

مریضوں کی عیادت کی اور میڈیکل ایمرجنسی میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ مریضوں اور لواحقین سے ادویات اور علاج معالجہ کے بارے میں استفسار بھی کیا۔

انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں ضروری ادویات کی دستیابی، ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری بھی چیک کی۔مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات بہتر کی جائیں۔مریضوں اور لواحقین سے مشفقانہ رویہ اختیار کیا جائے۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ سٹی اور وہوا ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس شروع کئے گئے ہیں

متعدد منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار جلد دورہ کرکے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

اور نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور متعلقہ محکموں کے دیگر افسران کے ہمراہ تونسہ اور وہوا کا دورہ کیا مکمل ہونے والے منصوبوں کے افتتاح کی تیاری

اور مجوزہ منصوبوں کے سنگ بنیاد رکھنے کی جگہوں کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں.کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے تونسہ اور وہوا کا دورہ کرتے ہوئے

ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی،ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی تنویر مرتضےٰ،ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن،ایکسئین بلڈنگز محمد افتخار

اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔ کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار تونسہ میں زیر تکمیل منصوبے پناہ گاہ، شاہ سلیمان سپورٹس سٹیڈیم، چڑیا گھر، کمال پارک،

سٹی پارک،تحصیل صدر ہسپتال کی اپ گریڈیشن،روڈز سمیت واٹر سپلائی، سیوریج ٹف ٹائلزاور دیگر منصوبوں کا افتتاح کریں گے

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کو بتایا گیا کہ پناہ گاہ پر چھ کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جارہی ہے،کمال پارک اور سٹی
2
پارک پر ساڑھے چار کروڑ روپے اور جنرل پارک پر 5 کروڑ 26 لاکھ روپے خرچ ہوں گے شاہ سلیمان سٹیڈیم پر ساڑھے تین کروڑ روپے،

وہوا اور دیگر علاقوں میں ریسکیو 1122 سٹیشنز کی تعمیر پر تقریبا دو،دو کروڑ روپے،تونسہ میں ریسٹ ہاؤس کی تعمیر پر 5 کروڑ 24 لاکھ روپے، سنگھڑ نالہ لالو دائرہ شاہ کے

مقام پر چالیس کروڑ پر سے زائد رقم خرچ ہوگی.


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان کی تحصیل کوٹ چھٹہ کے علاقے چک مغلو میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے تقریبآ گیارہ کروڑ روپے

مالیت کا 7920 کنال سرکاری رقبہ واگزار کرا لیا گیا

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے ریونیو اور دیگر سٹاف کے ہمراہ آپریشن کیا۔

قابضین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔مقدمہ کے اندراج کیلئے استغاثہ متعلقہ تھانہ میں جمع کرادیا گیا۔


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے مزید سختی کر دی گئی ہے. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازیخان احمد حسن رانجھا نے

گزشتہ شب معائنہ کرتے ہوئے تقریبات منعقد کرنے والے میرج ہال مالکان کے خلاف تین مقدمات درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا.

اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ ہمراہ تھے. علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے گزشتہ شب اوقات کی خلاف ورزی پر 19دکانیں سربمہر کر دیں.

انہوں نے عالی والا میں معائنہ کرتے ہوئے ہفتہ وار بندش کی خلاف ورزی پر چھ دکانوں کو سیل کر دیا.
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ

ماسک نہ پہننا بھی کورو نا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے پولیس ضلع بھر میں کارروائی کر رہی ہے ماسک نہ پہننے پر بھی مقدمات درج کرائے جا رہے ہیں

انہوں نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی اور دوسرو ں کی جانوں کی حفاظت کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں. ماسک،

سینی ٹائزر کا استعمال کیا جائے سماجی فاصلوں کا خیال رکھنے کے ساتھ غیر ضروری گھروں سے باہر

نہ نکلا جائے.


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان کی دیہی مرکز صحت شاہصدردین کے رہائشی کوارٹرز پر غیر قانونی قبضہ کا معاملہ،مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نوٹس لیتے ہوئے موقع پر پہنچ گئے۔

قبضہ واگزار کرانے کے ساتھ ضبضہ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کر دیں۔ آر ایچ سی شاہ صدر دین کی خستہ عمارتوں کی ری وائمپنگ کا فیصلہ بھی فیصلہ کیا گیا

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ عمارتوں کی بحالی و تزئین آرائش کےلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کو سفارشات بھیجی جائیں گیں۔

مشیر صحت نے ہسپتال میں ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف، مالی اور دیگر خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا آغاز کردیا گیا

میرٹ پر بھرتی یقینی بنانے کےلئے اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے دیہی مرکز صحت شاہ صدر دین کے مختلف شعبوں اور پولیس خدمت کاؤنٹر کا معائنہ کیا۔

انہوں نے ہسپتال میں ضروری ادویات کی دستیابی،صفائی،کورونا ایس اوپیز اور دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے بہتری کےلئے ہدایات جاری کیں


 پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن۔۔۔
جعلی ملک کولیکشن سنٹر سمیت 3 فوڈ یونٹس سیل، صفائی کے ناقص انتظامات پر

متعدد فوڈ یونٹس کو 50 ہزار کے جرمانے عائد، 700 لٹرجعلی دودھ، 50 کلو ملک پاؤڈر، 37 کلو ملاوٹی مصالحے، 50 کلو ناقابل سراغ رنگ تلف۔۔۔

ڈی جی خان 2 اپریل: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں جعلساز،

ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 114 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران خوراک میں جعلسازی اور دھوکہ دہی کرنے پر 3 فوڈ یونٹس سیل جبکہ 94 شاپس مالکان کو

اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق لیہ کے علاقے چک 416 ٹی ڈی اے چوبارہ میں جعلی دودھ تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مارا۔ دوران کارروائی ویجیٹیبل گھی،

ملک پاؤڈر اور کیمیکلز سے جعلی دودھ تیار کرنے پر نواز مصنوعی ملک کولیکشن سنٹر کو سیل کردیا گیا۔ دودھ کو ممنوعہ کیمیکل ڈرمز میں سٹور کیا گیا۔

ورکرز کے میڈیکلز اور فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی پائی گئی۔ دوران کارروائی 700 لٹر مضر صحت دودھ، 16 کلو آئل، 3 کلو مضر صحت کیمیکلز تلف جبکہ 50 کلو ملک پاؤڈر اور 32 کلو کوکنگ

آئل برآمد کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ مظفرگڑھ علی پور میں واقع حمزہ صابر سویٹس اور انصاری سویٹس کو مٹھائی میں کھلے رنگ،

کیمیکلز اور ممنوعہ اشیاء کی ملاوٹ کرنے پر سیل کیا گیا۔ حشرات کی روک تھام اور صفائی کے لیے مناسب انتظامات نہ کیے گئے۔

خوراک کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ڈھانپ کر نہ رکھا گیا۔علاوہ ازیں لیہ میں پیر پٹھان پنسار سٹور کو کھلی مرچیں فروخت کرنے پر 15 ہزار اور رحیم یار خان

میں فریش شوارما بریڈ کو خوراک ڈھانپ کر نہ رکھنے پر 12 ہزار ذوپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

About The Author