دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

تھانہ بخشن خاں پولیس کی بڑی کاروائی، رابری کی واردات ٹریس، واردات میں ملوث ملزمان گرفتار، قبضہ سے مال مسروقہ ایک

موٹر سائیکل ہنڈا70 CD،موبائل فون،ایک عدد گھڑی اور واردات کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز برآمد۔

تفصیلات کے مطا بق علاقہ تھانہ بخشن خاں میں رابری کی واردات کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگرمحمد ظفر بزدارنے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ اوتھانہ بخشن خاں رزاق احمد

کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی۔اللہ یار عاصم اے ایس آئی نے ایس ایچ او کی سربراہی میں پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کی مدد سے رابری کی واردات میں

ملوث 3ملزمان کوٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں محمد سلیم ولد نور احمد قوم سنایا، وارث ولد اللہ دتہ قوم لودھراسکنہ مہتہ جھیڈو اور مجید ولد اللہ دتہ قوم تیلی سکنہ سوڈا بستی کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ موٹر سائیکل ہنڈا CD70 مالیتی 70,000، موبائل فون، ایک عد د گھڑی اور دوران ڈکیتی استعمال ہونے والا اسلحہ 2 ناجائز پسٹل 30بور برآمد ہوئے۔

ملزمان کو پابند سلاسل کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے ،ملزمان سےمزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔ اس مو قع پر ڈی پی اوبہاولنگر نے کہا کہ

ملزم جتنا بھی شاطر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

About The Author