دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی کورونا سے متاثر

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی کورونا سے متاثر

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں۔

عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ جس کے فوری بعد میں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ڈاکٹروں کے مشورے سے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کر رہی ہوں۔
عالیہ بھٹ نے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور لوگوں سے محفوظ رہنے کی اپیل بھی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عالیہ بھٹ کے قریبی دوست اداکار رنبیر کپور بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔ جس کے بعد عالیہ بھٹ کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

About The Author