دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مشہور پنجابی گلوکار حادثے میں ہلاک

دلجان کرتار پور سے امرتسر جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کی ٹرک سے ٹکر ہوئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے

مشہور پنجابی گلوکار حادثے میں ہلاک

بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار دلجان امرتسر کے قریب جنڈیالہ گرو کے قریب خوفناک کار حادثے میں ہلاک گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلجان کرتار پور سے امرتسر جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کی ٹرک سے ٹکر ہوئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ دلجان گاڑی میں اکیلے تھے کیونکہ فیملی کینیڈا میں مقیم ہے۔

دلجان کی دو روز قبل شیئر کی گئی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق ان کے نئے گانے جلد ریلیز کیے جانے تھے ۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھارت کے معروف گلوکار ماسٹر سلیم سمیت دیگر نے دلجان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ماسٹر سلیم نے کہا کہ دلجان پنجابی میوزک میں ایک ابھرتا ہو گلوکار تھا جس کی گائیکی کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔

About The Author