دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان:
پولیس تھانہ کالا کی کاروائی، ڈکیتی میں ملوث A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری گرفتار۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کالا معہ تفتیشی آفیسر شہزاد افضل نے

جدید طریقہ تفتیش اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی بدولت ڈکیتی جیسے سنگین مقدمہ میں

مطلوب A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری نور محمد ولد غلام حسین قوم گورچانی سکنہ کالا کو گرفتار کر لیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کالا قیصر حسنین کا کہنا تھا کہ

ہمارا مقصد اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔


ڈیرہ غازی خان

پولیس تھانہ گدائی کی کاروائی، ڈکیتی و چوری میں ملوث 03 کس ملزمان گرفتار

ملزمان سے ڈکیتی و چوری شدہ سامان اور ناجائز اسلحہ برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گدائی رانا محمد اقبال معہ ٹیم نے چوری و ڈکیتی میں

ملوث تین ملزمان (1) سلیم ولد ابراہیم (2) عارف ولد غلام یسین (3) شاکر ولد اجمل کو گرفتار

کر کے ملزمان سے چوری شدہ رکشہ اور ڈکیتی کی مد میں رقم 54800 روپے اور ایک عدد موبائل فون OPPO برآمد کر لیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ گدائی رانا اقبال کا کہنا تھا کہ

ایسے جرائم پیشہ افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہماری بلاتفریق کاروائیاں جاری ہیں

اور ہم ایسے جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کریں گے۔


ڈیرہ غازیخان۔

فرض شناس و محنتی اور ایماندار آفیسران کی حوصلہ افزاٸی کا سلسلہ جاری،

ڈی پی او عمر سعید ملک نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس جوانوں کی کارکردگی کو

سرہاتے ہوۓ انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر ڈی پی او عمر سعید ملک نے پولیس آفیسران کو ہدایت کی کہ تمام پولیس اہلکاران اپنے اپنے فراٸض منصبی ایمانداری اور

جانفشانی سے ادا کریں انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں عوام الناس کے جان ومال کے

تحفظ کو یقینی بنانے کے لۓ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کے جوان ہر وقت الرٹ ہیں

اور انہیں ہدایت دی گٸ ہے کہ آپ اپنے فراٸض منصبی جانفشانی سے ادا کرتے ہوۓ

امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لۓ بھر پور کردار ادا کریں۔

About The Author