دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سری لنکا میں سہ روزہ کولمبو فیشن ویک کا اختتام

فیشن ویک میں 21 ڈیزائنرز نے 3 دنوں کے دوران اپنے ملبوسات کے نمونے پیش کیے۔

کولمبو فیشن ویک جو سری لنکا کے بڑے فیشن ایونٹس میں شمار کیا جاتا ہے اپنی تمام تر حشر سامانیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

فیشن ویک میں 21 ڈیزائنرز نے 3 دنوں کے دوران اپنے ملبوسات کے نمونے پیش کیے۔

’ہفتہ گردش‘  کے موضُوع پر منعقدہ فیشن ویک کا مقصد سری لنکا کی فیشن ڈیزائن انڈسٹری کو جِدت بخشنا اور فیشن مصنوعات کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔

پچھلی دو دہائیوں میں، کولمبو فیشن ویک نے جنوبی ایشیا میں فیشن انڈسٹری کو نئی جہت عطا کرنے کے علاوہ نئے معیار طے کیے ہیں۔

About The Author