مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ویڈیو گیمز کھیل کر ماہانہ ہزاروں ڈالر کمانے والا شخص

کم نامی شخص لائیو اسٹریمنگ ویڈیو گیمز پلیٹ فارمز پر گھنٹوں گیم کھیل کر 50 ہزار ڈالر تک کماتا ہے

ویڈیو گیمز کھیل کر ماہانہ ہزاروں ڈالر کمانے والا شخص

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ شخص گھر کے اسٹور میں بیٹھ کر ویڈیو گیمز کھیل کر ماہانہ لاکھوں روپے کماتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کم نامی شخص لائیو اسٹریمنگ ویڈیو گیمز پلیٹ فارمز پر گھنٹوں گیم کھیل کر 50 ہزار ڈالر تک کماتا ہے۔

ایک انٹرویو میں کم نے بتایا کہ کورونا وبا ان کے لیے رحمت بن کر نازل ہوئی ہے کیونکہ اب زیادہ تر لوگوں کا وقت گھروں میں گزر رہا ہے اور وہ سوشل میڈیا کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائیو ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں اور اس کے ساتھ گیمز پر دلچسپ اور مزاحیہ کمنٹری بھی کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اچھی خاصی آمدنی کے باجود کم نے اپنا طرز زندگی نہیں بدلا ہے، وہ اپنی ماں کے ساتھ ایک کمرے والے مکان میں رہتا ہے اور اس نے گھر کے اسٹور کو گیمنگ روم بنا رکھا ہے۔

کم نے بتایا کہ اسے گاڑیوں اور مختلف چیزوں پر پیسہ خرچ کرنے میں دلچسپی نہیں ہے۔

اس نے بتایا کہ میری ماں تمام آمدنی کو دیکھتی ہیں اور وہ مجھے فضول خرچ کرنے سے بھی روکتی ہیں۔

%d bloggers like this: