دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صبور علی کا یاسر حسین کے ساتھ بھارتی گانے پر رقص

معروف اداکارہ صبور علی کی اداکار و میزبان یاسر حسین کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل گئی ہے۔

صبور علی کا یاسر حسین کے ساتھ بھارتی گانے پر رقص

معروف اداکارہ صبور علی کی اداکار و میزبان یاسر حسین کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل گئی ہے۔

گزشتہ چند روز سے عمیر قاضی کی شادی کی تقریبات میں شامل اداکارہ صبورعلی، یاسر حسین، سجل علی و دیگر فنکاروں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہیں۔

یاسر حسین، اقرا عزیز، سجل علی، احد رضامیر، صبورعلی، عروہ حسین ، زارا نور عباس سمیت شوبز کے متعدد فنکاروں نے عمیر قاضی کی مہندی کی تقریب میں شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

مہندی کی تقریب میں فنکاروں نے خوب ہلہ گلا کیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کو خوب بھائیں۔ اس تقریب میں صبور علی اور یاسر حسین نے بھی بھارتی گانے پر رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

About The Author