دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

صفائی،سوریج اور میونسپل سروسز کے دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ ڈویلپمنٹ،

کارپوریشن، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی،پی ایچ اے اور دیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے.کمشنر ڈاکٹر ارشاداحمد نے صبح سویرے ڈیرہ غازی خان شہر کے بلاکس بی،کیو،

ایل،ایم آر،ایس،،پل ڈاٹ، پیارے والی پل،مانکا کینال اور دیگر مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے کارپوریشن کو سیوریج مسائل کے حل،

سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو صفائی، پی ایچ اے کو شجرکاری، گرین بیلٹس، میڈیننز کی بہتری، ڈویلپمنٹ اور دیگر محکموں کو ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کیں.

کمشنر نے شہر کے مختلف مقامات کا پیدل تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کیے انہوں نے کہا کہ

عوامی مسائل کا حل کرنا سرکاری محکموں کی ذمہ داری ہے فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی

انہوں نے کہا کہ وہ صبح سویرے شہر کے مختلف مقامات کے اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھیں گے افسران اور عملہ فیلڈ میں نظر آئے۔


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران احتیاطی تدابیر اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے سخت احکامات جاری کر دئے گئے ہیں

حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع ڈیرہ غازی خان کے فرنٹ لائن ورکرز کو حفاظتی کٹس، سینیٹائزر،

ماسک اور دیگر حفاظتی آلات کی مزید بڑی کھیپ فراہم کر دی گئی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے ریسکیو1122،ٹیچنگ ہسپتال،

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، پی ایچ ایف ایم سی اور دیگر محکموں کو حفاظتی کٹس،ماسک، سینیٹائزر اور دیگر آلات حوالے کیے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

حکومت عوام کی جان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔کورونا وائرس سے لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز قوم کے ہیرو ہیں

ان کی جان کی حفاظت اولین ترجیح ہوگی مراکز صحت اور ایمرجنسی سروسز کے اداروں میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔

فیلڈ میں جاتے وقت عوام میں آگاہی مہم بھی جاری رکھیں گے تاکہ عوام میں کورونا وائرس کے خطرات سے آگاہی ممکن ہوسکے

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے بوائز سنٹر آف ایکسی لینس کا معائنہ کرتے ہوئے ریڈ کریسنٹ کی طرف سے شہریوں میں کورونا حفاظتی اشیاء کے پیکٹس تقسیم کئے.


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں ای خدمت مرکز کی سوفٹ لانچنگ کر دی گئی۔

ابتدائی طور پر20سے زائد سروسز عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جانے لگیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے

مرکز کا دورہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران اور فوکل پرسنز کا موقع پر اجلاس طلب کیا اور ای خدمت مرکز کو مکمل طور پر فنکشنل کرنے کے لئے ٹائم لائنز دے دی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ

ای خدمت مرکز وزیراعلی پنجاب کی طرف سے ڈیرہ غازی خان کے عوام کے لیے تحفہ ہے جہاں عوام کو مختلف سرکاری محکموں کی 50 سے زائد سروسز ایک ہی

چھت کے نیچے فراہم ہوں گی اور لوگوں کا سفری خرچ اور وقت بچے گا۔ انہوں نے نادرا اور رجسٹری کی متعلقہ سروسز جلد ای خدمت مرکز میں شروع کرنے کی

ہدایات جاری کیں.منیجر ای خدمت مرکز مدثر سہرانی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ای خدمت مرکز میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے رجسٹریشن،

نام کی منتقلی،ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی، اسلام آباد ایکسائز کی بائیو میٹرک تصدیق،سندھ ایکسائز کی ٹوکن ٹیکس فیس کی ادائیگی،

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی طرف سے فرد ملکیت کا اجراء،فیس کی وصولی،ضلعی انتظامیہ کیطرف سے ڈومیسائل،پنجاب پولیس کی طرف سے کریکٹر سرٹیفکیٹ،

ٹریفک پولیس کی طرف سے ڈرائیونگ لرنگ لائسنس،ڈاکخانہ کی طرف سے پوسٹل سٹیمپ،پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ کی دفتری دستاویزات،میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی رہائشی،کمرشل نقشوں کی منظوری،

ہاوسنگ کالونیوں کی منظوری اور دیگر متعلقہ دستاویزات کے حصول کے علاوہ قومی شناختی کارڈ کی تصدیق،

یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی،ورچوئل یونیورسٹی کی فیس کی ادائیگی،موبائل ائیر ٹائم،پنجاب لوکل گورنمنٹ کی طرف سے پیدائش،موت،شادی اور طلاق سرٹیفکیٹس سمیت دیگر سروسز فراہم کی جارہی ہیں

تربیت یافتہ عملہ کی طرف سے عوام کو بہتر ماحول میں سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور دستاویزات کی تکمیل کے لیے حکومت کی طرف سے

باقاعدہ ٹائم لائنز مقرر کر دی گئی ہیں جن پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔اجلاس میں سینیر منیجر ای خدمت مرکز جنوبی پنجاب چوہدری عدنان،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے.


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں چار رمضان بازار 25 شعبان المعظم سے شروع کر دیے جائیں گے

جو 29 رمضان کی شام تک عوام کونو بجے صبح سے

شام 5 بجے تک معیاری اشیائے خوردنوش مارکیٹ سے سستے داموں فراہم کریں گے۔

رمضان بازاروں کے علاوہ ضلع کے مختلف مقامات پر 13 فیئرپرائس شاپس اور تحصیل کوہ سلیمان میں موبائل فیئر پرائس شاپ کا انتظام کیا جائے گا.

ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ذمہ داریاں سونپ دیں

انہوں نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں چار رمضان بازار پرانی غلہ منڈی اور چوک چورہٹہ ڈیرہ غازی خان،تونسہ میں فوجی پڑاؤ اور کوٹ چھٹہ میں یونین کونسل کے

رقبہ پر لگائے جائیں گے ہر رمضان بازار میں اشیائے خوردونوش کے 30،30 سٹالز کے علاوہ زراعت کی ایک اور لائیو سٹاک کی چھ،چھ فئیر پرائس شاپس بھی لگائی جائیں گی

رمضان بازاروں میں ابتدائی طبی امداد، شکایت سیل کے علاوہ سکیورٹی، محفوظ پارکنگ، اشیائے خورد نوش کا معیار چیک کرنے اور ذخیرہ اندوزی روکنے

سمیت ضروری انتظامات کیے جائیں گے۔اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید چار دکانیں سربمہر کر دیں۔

پرائس کنٹرول ایکٹ اور قوانین کی دیگر خلاف ورزی پر دکانداروں کو 4500 روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا.۔

انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی معائنہ کیا۔

اے ڈی ایل آر کی غیر حاضری اور دس ایس سی اوز کی جگہ

صرف پانچ سروس سنٹر آفیشلز کی موجودگی سمیت دیگر معاملات کی

رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کردی۔

About The Author