دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

سدا بہار ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کا حلقہ حاجی پور شریف آج بھی بنیادی سہولیات سےمحروم
تفصیل کیمطابق حاجی پور شریف تحصیل جام پور ضلع راجن پور ڈی جی خان ڈویژن کا شہر جو کہ این اے194 اورپی پی 295 کا حلقہ ہے

اور ہر دور میں سدا بہار ممبران قومی و صوبائی اسمبلی لغاری،مزاری،دریشک گورچانی سرداروں سابق نگران وزیر اعظم میربلخ شیر مزاری

سابق چیف وہیپ قومی اسمبلی ، سابق وزیر خزانہ پنجاب اور موجودہ منسٹر لائیوسٹاک حسنین بہادر دریشک کے والد نصراللہ خان دریشک،جعفر خان لغاری،

سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ اینڈکمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب فاروق امان اللہ دریشک کا حلقہ ہے

اور یہاں کے سدابہار مقامی عوامی نمائندوں جو کہ اپنی سیاسی اور حکومتی وابستگیوں کاذکر اور سیلفیوں پر فخر محسوس کرتے ہیں

مگر افسوس بنیادی سہولیات سےمحروم شہر آج بھی کسی مسیحا کا منتظر ہے جو یہاں کے بنیادی مسائل کے حل میں کردار ادا کرسکے

اور اجتماعی مفاد عامہ کے کاموں میں ذاتی مفادات کو قربان کر کے اجتماعی مفادات کےلئے متعلقہ حکام و افسران کو اس طرف متوجہ کرسکے


حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

مشیر وزیراعلی پنجاب برائے زراعت عبدالحئی دستی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔

ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔ اراضی ریکارڈ سنٹر ز کے انچارج اپنا قبلہ درست کرلیں ۔

گندم خریداری مہم کے دوران کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خرید کیا جائے گا۔ رمضان بازار 25 شعبان کو ہر صورت فعال کر دیئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور حسین بھٹہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زبیر اعجاز،چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر محبت علی ،چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم ملک ندیم اور دیگر ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

مشیر وزیراعلی پنجاب عبدالحئی دستی نے کہا ہے کہ گندم خریداری مہم اور رمضان بازاروں کے اچانک دورہ کروں گا۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ویثرن کو کامیاب بنانا اور لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں لانا اولین ترجیح ہے۔

اجلاس کے دوران مشیر وزیراعلی پنجاب عبدالحئی دستی کو صحت، تعلیم،گندم خریداری مہم

پرائس کنٹرول،پولیومہم،ریوینو ،ترقیاتی منصوبوں اور کرونا کی موجودہ صورتحال بارے مکمل بریفنگ دی گئی۔

بعد ازاں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راجن پور کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی وارڈ،میڈیسن اسٹور ،جنرل وارڈ ،سٹی سکین اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

انہوں نے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور فری طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔


حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

پھولوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ30سیکنڈ میں 300پودے لگانے کامنفرد اعزاز صرف اور صرف گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور کے پاس ہے۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک
پوسٹ گریجویٹ کالج حکومت پنجاب کے ویثرن ”کلین اینڈ گرین پنجاب “ کو پایہ تکمیل تک پہنچا نے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ پنجاب/ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک
درخت لگانا سنت نبوی ﷺ ہے ۔معاشرے کے ہر فرد کو چاہئے کہ وہ اپنے حصے کا پودا ضرور لگائے

اور اس کی نگہداشت بھی کرے۔پھولوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ30سیکنڈ میں 300پودے لگانے کا اعزاز صرف اور صرف گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور کے پاس ہے۔

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں پھولوں کی نمائش اور 30سیکنڈ میں 300پودے لگانے کی تقریب کے موقع پر

خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرچیئرمین قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ پنجاب/ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

”کلین اینڈ گرین پنجاب مہم “ کے تحت ضلع بھر میں شجر کاری کی جا رہی ہے۔پوسٹ گریجویٹ کالج حکومت پنجاب کے ویثرن ”کلین اینڈ گرین پنجاب “ کو پایہ تکمیل تک پہنچا نے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔

30سیکنڈ میں 300پودے لگا کرادارے ہذا کے طلبا و طالبات نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے ۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ پنجاب/ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک کالج ہذا کے لئے 200 کرسیوں کا اعلان بھی کیا۔

پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ڈاکٹر شکیل پتافی نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پھولوں کی نمائش میں 50مختلف اقسام کے پھولوں کو رکھا گیا ہے ۔

ان پھولوں میں قدرتی طور پر 126مختلف رنگ ہیں۔30سیکنڈ میں 300پودے لگانے کامنفرد اعزاز صرف اور صرف پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور کا ہے۔


حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد آزاد ہوا ۔اللہ تعالی نے پاکستان کو تمام وسائل سے مالا مال کیا ہے۔ اب ہمارا فرض ہے کہ ہم

محنت، دیانت داری اور فرض شناسی سے ملک کی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ یہ باتیں پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول نمبر1 راجن پور چوہدری نور احمد،

سید مشتاق احمد رضوی اور دیگر مقررین نے یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب میں سکول ہذا کے طلبہ کے درمیان یوم پاکستان کے حوالے سے تقریری مقابلہ منعقد کرایا گیا ۔

تقریب کے اختتام پر طلباءمیں اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض کے باقر جسکانی نے سرانجام دیئے۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا۔


حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

کاشتکار کماد کی جدید کاشتکاری امور کو اپنا کر اپنی پیداوار میں اضافہ کریں۔

محمدآصف ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت (توسیع) راجن پور۔

محکمہ زراعت (توسیع)راجن پور کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت کماد کی پیداوار میں اضافے کاقومی منصوبہ کے

تحت رعایتی قیمت پر زرعی آلات و مشینری کی فراہمی کی قرعہ اندازی ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت (توسیع) راجن پورکے دفتر میں کرائی گئی۔

جس کے تحت چیزل پلو، شوگر کین پلانٹر، ارمی ہل اپ شوگر کین ریجر اور گرینولر پیسٹی سائیڈز اپلیکیٹر فراہم کئے جائیں گے۔

کاشتکار حکومت کی اس سکیم سے فائدہ اٹھائیں اور مشینی کاشت کو فروغ دے کر اپنی پیداوار میں اضافہ کریں۔

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر راجن پور ڈاکٹر زکریا یوسف حسن راور اسسٹنٹ ایگریکلچر انجینئر فیلڈ حافظ اختر سعید بھی موجود تھے۔


راجن پور

( بیورو چیف )

اے سی جام پور فاروق احمد ملک نے کہا ھے کہ درخت لگانا سنت نبوی ھے اور یہ بہترین صدقہ جاریہ بھی وہ جام پور میں اپنی مدد آپ اور مخیر حضرات کے تعاون سے

 

بنائے جانے والے مولانا ۔عبید اللہ سندھی پار ک کے تفصیلی وزٹ کے موقع پر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کر رھے تھے انہوں نے کہا کہ

جام پور کے مخیر حضرات اور سماجی تنظیموں کی جانب سے شجر کاری میں دلچسپی قابل تحسین عمل ھے ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئیے شہری بھی اپنے

گھروں محلوں اور دوکانوں کے سامنے پودے لگاِئیں اور ان کی مناسب دیکھ بھال و حفاظت پر بھی توجہ دی جائے

انہوں نے شجر کاری مہم کے تحت سماجی تنظیم نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کو نسل جام پور کے زیر اھتمام پودے لگا ئے اس موقع پر انہوں نے

نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کونسل کی ٹیم کی کاوشوں اور اپنی مدد آپکے جذبہ کو بھی سراھا نیز بلدیہ جام پور کے سٹاف کو تمام پارک کی جلد از جلد تزئین و آرائش کیلیے

ھدایات جاری کیں صدر نیلاب آفتاب نواز مستوئی ڈاکٹر نڈیم عباس ڈاھا ۔حاجی عاشق حسین ڈراجہ سجاد حسین میرانی ۔

راشد ملک معاذ اصغر مستوئی ممتاز احمد حجانہ اور ظفر اقبال گدارا بھی اس موقع پر موجود تھے

جنہوں نے پودے بھی لگائے واضح رھے کہ پارک میں ایک سو گیارہ پودے لگائے گئے

جبکہ مزید ایک سو پودے روڈز پر لگانے کیلیے اسسٹنٹ کمشنر جام پور کے

حوالے کیے گئے یہ پودے دو مخیر شخصیات نے عطیہ کیے تھے


حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

حاجی پورشریف میں سالانہ نمائشی بکرا میلہ کا انعقاد جسمیں ملک بھر سے مویشی پال کسانوں نےشرکت کی فاضل پور کےنواحی علاقہ ساہن والہ کے

رانا انتظار حسین کی بکری کی خوبصورتی کے چرچے جام امان اللہ برڑہ کی بکری بھی انعام کی حقدار قرار پائی گئی مختلف قسم کی بکریاں اور بکرے نمائش کےلئے پیش کئے گئے تھے جس میں خوبصورت آنے والے بکرے اور بکریوں کا چناؤ کیا گیا

سب سے زیادہ خوبصورت بکری ساہن والہ کے رانا انتظار حسین کی قرار پائی گئی جس کا نرخ موقع پر 12 لاکھ روپے لگایا گیا اسی طرح جام امان اللہ برڑہ کی بکری کا نرخ 6 لاکھ روپے لگایا گیا

نمائشی بکرا میلہ کے آرگنائزر جام عبدالرشید برڑہ جام طارق برڑہ ڈاکٹر عامر بکھر تھے جہاں پر مقامی پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظام کئے گے تھے میلہ میں ملک بھر سے مختلف نسلوں کی بکریاں بکرے لائے گے

انہیں پنڈال میں ڈھول کی تھاپ پر لایا جاتا اور پوزیشن ہولڈر بکری اور بکرے کو سفید مفلر بطور اعزاز پہنایا جاتا تقریب کے مہمان خصوصی سردار فیض رسول خان کورائی اورسابق ممبر ضلع کونسل راجن پور جام محمدناصر برڑہ ایڈووکیٹ تھے

جنہوں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مویشی پالنا سنت رسولﷺ ہے اس کی اچھے طریقے سے پرورش کرنا صدقہ جاریہ ہے

مویشی پال داد کے مستحق ہیں جنہوں نے آج کے پر فتن دور میں مویشی کےلئے دن رات ایک کررکھے ہیں

مہنگائی کے دور میں بکریوں کی نگداشت بہت بڑا اقدام ہے انشاءاللہ ایسے پروگرام ہر سال کرائے جائیں گے

اس موقع پر شرکاء کاکہنا تھا کہ اگرحکومت وقت مویشی پالوں کےلئے بھر پور اقدامات اور حوصلہ افزائی کرے اور ان بکریوں کی افزائش نسل کے لیئے

جدید ٹیکنالوجی کوفروغ دیا جائے تو اس شعبہ میں مزید ترقی اور بہتری لائی جاسکتی ہے اور غریب کسان اور مویشی پال حضرات اپنے ذریعہ معاش کو بہتر اور معاشی طور پر مستحکم ہوسکتے ہیں

اور دنیا کے دوسرے ممالک میں اس طرح کےجانور ایکسپورٹ کرکے کروڑوں روپے زرمبادلہ کمانے کیساتھ ساتھ دنیابھر

میں ملک و قوم کانام روشن کیاجاسکتا ہے اس موقع پر سردار سمیع اللہ خان کورائی سردار امین خان کورائی کلیم خان کورائی ملک نصراللہ واہگہ ڈاکٹر منصور مشوری

حنیف بٹ فہیم من ، نوازشریف بلانی جام عمران برڑہ جام عبدالطیف برڑہ رحمت اللہ پٹھان سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی


حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

سدا بہار ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کا حلقہ حاجی پور شریف آج بھی بنیادی سہولیات سےمحروم
تفصیل کیمطابق حاجی پور شریف تحصیل جام پور ضلع راجن پور ڈی جی خان ڈویژن کا شہر جو کہ این اے194 اورپی پی 295 کا حلقہ ہے

اور ہر دور میں سدا بہار ممبران قومی و صوبائی اسمبلی لغاری،مزاری،دریشک گورچانی سرداروں سابق نگران وزیر اعظم میربلخ شیر مزاری،

سابق چیف وہیپ قومی اسمبلی ، سابق وزیر خزانہ پنجاب اور موجودہ منسٹر لائیوسٹاک حسنین بہادر دریشک کے والد نصراللہ خان دریشک،جعفر خان لغاری،

سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ اینڈکمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب فاروق امان اللہ دریشک کا حلقہ ہے اور یہاں کے سدابہار مقامی عوامی نمائندوں جو کہ اپنی سیاسی اور حکومتی وابستگیوں کاذکر اور سیلفیوں پر فخر محسوس کرتے ہیں

مگر افسوس بنیادی سہولیات سےمحروم شہر آج بھی کسی مسیحا کا منتظر ہے جو یہاں کے بنیادی مسائل کے حل میں کردار ادا کرسکے

اور اجتماعی مفاد عامہ کے کاموں میں ذاتی مفادات کو قربان کر کے اجتماعی مفادات کےلئے متعلقہ حکام و افسران کو اس طرف متوجہ کرسکے..

About The Author