دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اداکارہ صبا قمر نے عظیم خان کو شادی کے لیے ہاں کہہ دی

عظیم خان نے انہیں پیشکش کی کہ اس سال شادی کر لیتے ہیں جو صبا قمر نے قبول کر لی۔

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر  نے عظیم خان کو شادی کے لیے ہاں کہہ دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبا قمر نے ایک پوسٹ شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ جو ہونا ہے وہ ہو کے رہے گا۔

جس پر عظیم خان نے انہیں پیشکش کی کہ اس سال شادی کر لیتے ہیں جو صبا قمر نے قبول کر لی۔


یاد رہے کہ ایک انٹرویو میں پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں صف اول کی اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے لیے جیون ساتھی کی تلاش میں ہیں اور جس دن کوئی نظروں کو بھا گیا وہ فورََا شادی کر لیں گی۔

کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ’’چیخ‘‘ اور ’’باغی‘‘ جیسے ڈراموں میں مضبوط خاتون کا کردار اداکرنے والی اداکارہ صبا قمر اصل زندگی میں محبت میں ناکامی کا درد جھیل چکی ہیں۔

اپنی ناکام محبت کے بارے میں صبا قمر نے بتایا کہ وہ جس سے محبت کرتی تھیں وہ کسی اور کو چاہتا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ایک ویڈیو میں انہوں نے اپنی محبت کے بارے میں بتایا کہ جس سے وہ محبت کرتی تھیں اس کا ایک بیٹا بھی ہے۔

صبا قمر نے بتایا کہ جب انہیں محبت میں ناکامی ہوئی تو انہوں نے اپنی ایک خیرخواہ سے اس بارے میں بات کی کہ

میں نے اس کے ساتھ ایک عرصہ گزارا ہے اور اب جب وہ میرے ساتھ نہیں ہے مجھے چھوڑ چکا ہے تو مجھے بہت برا لگ رہا ہے۔

About The Author