دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی کرکٹ ٹیم کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ پر اپ ڈیٹ

قومی اسکواڈ میں شامل ایک رکن (جس کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا) کے اب دو ٹیسٹ منفی آچکے ہیں

قومی کرکٹ ٹیم کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ پر اپ ڈیٹ

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل ایک رکن (جس کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا) کے اب دو ٹیسٹ منفی آچکے ہیں۔

لہٰذا وہ رکن 23 مارچ کو بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن جائے گا، جہاں 24 گھنٹے آئسولیشن میں گزارنے کے بعد اس کے اگلے 2 ٹیسٹ 24 مارچ کو کیے جائیں گے۔

اگر ان دونوں ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آتے ہیں تو وہ رکن قومی اسکواڈ کے دیگر ارکان کے ہمراہ 26 مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہوجائے گا۔

دوسری طرف، قومی اسکواڈ میں شامل بقیہ 34 اراکین کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ان تمام ارکان کی چوتھی اور آخری ٹیسٹنگ اب 24 مارچ کو ہوگی۔

About The Author