دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیئے،سابق کپتان شاہد آفریدی

پاکستان اور بھارت کے کرکٹرز ایک دوسرے کے ملک میں جا کرخوش ہوتے ہیں

سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کہا ہے کہ

کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیئے۔۔

پاکستان اور بھارت کے کرکٹرز ایک دوسرے کے ملک میں جا کرخوش ہوتے ہیں

شرجیل خان اور اعظم خان کو فٹنس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نےکراچی کی نجی یونیورسٹی کا دورہ کیا

بڑی تعداد میں مداحوں نے لالا کا شاندار استقبال کیا۔۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہدآفریدی پولے پاکستان اور بھارت کی کرکٹ سیریز ہونی چاہیئے۔۔ہمیشہ کہا ہے

کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیئے۔۔انہوں نے پی ایس ایل اچھے انداز میں کرانے پر پی سی بی کی تعریف بھی کی۔۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ شرجیل خان میچ ونرہے اعظم خان میں بھی پاور ہٹنگ کرنے کی صلاحیت ہے

مگر دونوں کو فٹنس بہتربنانا ہوگی۔۔

ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے اپنی بہترین اننگز ورلڈ ٹی ٹونٹی 2009 قرار دی۔۔

About The Author