ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے اور صوبائی سرحدی پوسٹ بواٹہ میں منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے دو بین الصوبائی سمگلرز گرفتار کرلئے گئے
پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان ڈیرہ غازی خان کمانڈنٹ حمزہ سالک کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بواٹہ نصر اللہ خان لغاری،
سرکل آفیسر سعید احمد، ایس ایچ او محمد باقر لغاری اور مسک علی کے ہمراہ کارروائی کی
انہوں نے بتایا کہ بارڈر ملٹری پولیس نےبلوچستان سے پنجاب آنے والے ٹرک اور کار کے خفیہ خانوں سے تقریبا دو کروڑ روپے
مالیت کی چرس اور افیون پکڑلی اور دوبین الصوبائی سمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ کمانڈنٹ حمزہ سالک نے ایس ایچ او تھانہ بواٹہ نصر اللہ خان لغاری سرکل آفیسر
سعید احمد ایڈیشنل ایس ایچ او باقر لغاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان عبد الحمید اور در محمد کا تعلق کوئٹہ بلوچستان سے ہے۔
چرس افیون کوئٹہ سے خرید کر کے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ 109 پیکٹ چرس اور 56 پیکٹ افیون کے گاڑیوں سے برآمد ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سمگلنگ روکنے کےللئے بھرپور کارروائیاں کی جاری ہیں
ڈیرہ غازی خان:ایس ایچ او بارڈر ملٹری پولیس نصراللہ خان خان لغاری اور دیگر کارروائی سے متعلق گفتگو کررہے ہیں
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2021ء کا انعقادجون میں متوقع ہے.
انہوں نے کہا کہ ایسے اُمیدواران جن کو امتحان 2020 ء کیلئے گورنمنٹ کی کوویڈ19پالیسی کے تحت نمبرات ایوراڈ کیے گئے
مگر ان میں سے جن امیدواروں نے ایوارڈ کیے گئے نمبرات کو قبول نہ کرتے ہوئے انڈرٹیکنگ فارم جمع کرا کے انٹر میڈیٹ پارٹ سیکنڈ سپیشل
امتحان کوویڈ 19میں شمولیت کی مگر رزلٹ آنے پر نمبرات کم آئے یا فیل ہو گئے۔ وہ اپنا انٹر پارٹ سیکنڈ سپیشل امتحان 2020 ء جس کا باقاعدہ اور باضابطہ انعقاد ہوا تھا،
کا رزلٹ کینسل کرا کے سابقہ رزلٹ سالانہ امتحان 2020ء اعلان شدہ بمطابق گورنمنٹ پالیسی کو بحال کرا سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں وہ اُمیدواران جن کاآخری چانس انٹر ضمنی 2020 ء تھاوہ بھی انٹر سالانہ امتحان 2021 ء میں اپنے فیل شُدہ مضمون/مضامین کے ساتھ شرکت کر سکتے ہیں۔ڈپٹی کنٹرولر امتحانات نے واضح کیا کہ
انٹر میڈیٹ پارٹ سیکنڈ سپیشل امتحان 2020ء میں اسلامیات لازمی، مطالعہ پاکستان یعنی دو مضامین کے ساتھ کسی بھی تیسرے مضمون میں فیل ہونے کی صورت میں جن اُمیدواران کو مکمل طور پر فیل قرار دیا گیا تھا۔
اب ایسے اُمیدواران کا رزلٹ دوبارہ ریوائز کیا گیا ہے۔ ایسے اُمیدوارمکمل فیل ہونے کی بجائے صرف تین مضامین میں فیل ہوں گے
اوران تین مضامین کیلئے اپنا داخلہ انٹر سالانہ امتحان 2021 ء کیلئے بھجوا سکتے ہیں – مزید براں وہ اُمیدواران جو انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2020ء کوویڈ19 یا انٹر میڈیٹ پارٹ سیکنڈ سپیشل امتحان2020 ء کوویڈ 19 میں مارکس امپرووکر رہے تھے
اور اُن کے نمبرات کم آئے۔ ایسے اُمیدواران کو ایکسٹرا چانس دیا گیا ہے کہ وہ دوبارہ انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2021 ء میں امپروو کر سکتے ہیں۔
ایسے اُمیدواران بھی اپنا داخلہ فارم بورڈ ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر درج ہدایات و رہنمائی کی روشنی سے آن لائن و ہارڈ کاپی کی صورت میں سوموار 22مارچ تک بھجوا سکتے ہیں۔
تاہم22 مارچ کے بعد بھیجے جانے والے داخلہ فارم تین گُنا فیس کے ساتھ وصول کیے جائیں گے
جن کی آخری تاریخ 30 مارچ ہے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے کہاکہ
تین گُنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم بھیجنے والے اُمیدواران کوتجویز کردہ امتحانی مراکز کی بجائے اپنے متعلقہ ضلعی ہیڈ کوارٹر میں امتحانی سنٹر الاٹ کیا جائے گا۔
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے غیررجسٹرڈ پانی کے کنکشن منقطع کرنے کاسلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا
درجنوں غیرقانونی اور بلوں کی عدم ادائیگی پر پانی کے کنکشن منقطع کردیئے گئے بغیر نقشہ کے تعمیرکمرشل وگھریلو عمارتیں بھی سیل کی جارہی ہیں
چیف آفیسر جواد الحسن گوندل کی زیر نگرانی ریکوری انچارج ملک اظہر حسین نے شہر کے مختلف بلاکوں اور کالونیوں میں لگے غیر رجسٹرڈ اور بلوں کے عدم ادائیگیوں پر درجنوں واٹر کنکشنز کو منقطع کرادیئے
چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل نے بتایا کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر کنکشن کےاندراج کے حوالے سے سروے ٹیمیں مختلف بلاکوں اور کالونیوں میں بھیج دی ہیں
جو گھر گھر جاکر لوگوں کو کنکشنز کے اندراج کے حوالے سے اگاہی دے رہی ہیں کنکشنز کے اندراج نہ کرانے پر اور بلوں کی عدم ادائیگیوں پر کنکشنز منقطع کرنے کابھی سلسلہ جاری ہے انہوں نےمزید بتایا کہ
بغیر نقشہ کے کمرشل پلازے ،دوکانیں اور مکانات کو بھی سیل کیاجارہا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ
وہ پریشانی سے بچنے کےلئے اپنے کمرشل پلازے دکانیں اور مکانات کے نقشہ جات اور غیر رجسٹرڈ پانی کے کنکشنز کو کارپوریشن سے درج کرائیں۔
پانی کے بقایاجات اور سالانہ بلز فوری ادا کریں ورنہ کنکشنز کومنقطع کردیاجائے گا۔
ممنوعہ اشیاء کی فروخت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم۔۔۔
قوانین کی خلاف ورزی پر جنرل سٹور سیل، ناقص انتظامات پر متعدد فوڈ یونٹس کو 2 لاکھ
سے زائد کے جرمانے عائد، 800 لٹر ملاوٹی دودھ، 50 کلو غیر معیاری مٹھائی، 138
ساشے گٹکا تلف، 201 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
ڈی جی خان 21 مارچ: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں
خوراک کی تیاری اور فروخت میں دھوکہ دہی اور جعلسازی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 260 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر جنرل سٹور سیل جبکہ 201 شاپس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں اعتماد جنرل سٹور کو گٹکا فروخت کرنے پر سربمہر کر دیاگیا۔
دوران کارروائی 138 ساشے گٹکا برآمد کرلیا گیا۔علاوہ ازیں ڈی جی خان میں عامر راشد کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز فروخت کرنے پر 15 ہزار،
بہاولپور میں چوہدری منور کریانہ سٹور کو ملاوٹی مرچیں اور مصالحہ جات فروخت کرنے پر 20 ہزار، مظفرگڑھ میں شیخ الاسلام کریانہ سٹور کو
کھلے مصالحے فروخت کرنے پر 10 ہزار، راجن پور میں اوکے برگرکو فریزر میں گندا پانی ہونے کی وجہ سے 12 ہزار روپے اور لیہ میں
حاجی منصور اینڈ عارف کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ نمکو اور بسکٹ فروخت کرنے پر 10ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 800 لٹر ملاوٹی دودھ، 400 لٹر غیر معیاری مشروبات، 160 کلو ایکسپائرڈ پروڈکٹس،27 کلو کھلی ملاوٹی مرچیں
50 کلو غیرم معیاری مٹھائی اور 138ساشے گٹکا تلف کردیا گیا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون