دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

حاجی پورشریف میں سالانہ نمائشی بکرا میلہ کا انعقاد جسمیں ملک بھر سے مویشی پال کسانوں نےشرکت کی فاضل پور کےنواحی علاقہ ساہن والہ کے رانا انتظار حسین کی

بکری کی خوبصورتی کے چرچے جام امان اللہ برڑہ کی بکری بھی انعام کی حقدار قرار پائی گئی مختلف قسم کی بکریاں اور بکرے نمائش کےلئے پیش کئے گئے تھے

جس میں خوبصورت آنے والے بکرے اور بکریوں کا چناؤ کیا گیا سب سے زیادہ خوبصورت بکری ساہن والہ کے رانا انتظار حسین کی قرار پائی گئی

جس کا نرخ موقع پر 12 لاکھ روپے لگایا گیا اسی طرح جام امان اللہ برڑہ کی بکری کا نرخ 6 لاکھ روپے لگایا گیا

نمائشی بکرا میلہ کے آرگنائزر جام عبدالرشید برڑہ جام طارق برڑہ ڈاکٹر عامر بکھر تھے جہاں پر مقامی پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظام کئے گے تھے

میلہ میں ملک بھر سے مختلف نسلوں کی بکریاں بکرے لائے گے انہیں پنڈال میں ڈھول کی تھاپ پر لایا جاتا اور پوزیشن ہولڈر بکری اور بکرے کو سفید مفلر بطور اعزاز پہنایا جاتا تقریب کے مہمان خصوصی سردار فیض رسول خان کورائی

اورسابق ممبر ضلع کونسل راجن پور جام محمدناصر برڑہ ایڈووکیٹ تھے جنہوں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مویشی پالنا سنت رسولﷺ ہے اس کی اچھے طریقے سے پرورش کرنا صدقہ جاریہ ہے

مویشی پال داد کے مستحق ہیں جنہوں نے آج کے پر فتن دور میں مویشی کےلئے دن رات ایک کررکھے ہیں مہنگائی کے دور میں بکریوں کی نگداشت بہت بڑا اقدام ہے انشاءاللہ ایسے پروگرام ہر سال کرائے جائیں گے

اس موقع پر شرکاء کاکہنا تھا کہ اگرحکومت وقت مویشی پالوں کےلئے بھر پور اقدامات اور حوصلہ افزائی کرے اور ان بکریوں کی افزائش نسل کے لیئے جدید ٹیکنالوجی کوفروغ دیا جائے تو اس شعبہ میں مزید ترقی اور بہتری لائی جاسکتی ہے

اور غریب کسان اور مویشی پال حضرات اپنے ذریعہ معاش کو بہتر اور معاشی طور پر مستحکم ہوسکتے ہیں

اور دنیا کے دوسرے ممالک میں اس طرح کےجانور ایکسپورٹ کرکے کروڑوں روپے زرمبادلہ کمانے کیساتھ ساتھ دنیابھر میں ملک و قوم کانام روشن کیاجاسکتا ہے

اس موقع پر سردار سمیع اللہ خان کورائی سردار امین خان کورائی کلیم خان کورائی ملک نصراللہ واہگہ ڈاکٹر منصور مشوری حنیف بٹ فہیم من ،

نوازشریف بلانی جام عمران برڑہ جام عبدالطیف برڑہ رحمت اللہ پٹھان سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی.

About The Author