دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہائی لینڈرز ویمن فٹبال ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا

ہائی لینڈرز ویمن فٹبال ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔

کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا،ہالینڈرز ویمن ٹیم کراچی میں جاری قومی ویمن چیمپئن شپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کررہی ہیں۔۔

قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں شریک ہائی لینڈرز ویمن فٹبال ٹیم کے اعزاز میں تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی
اس موقعہ پر ٹیم کے صدر مرتضیٰ حسین نے کہا کہ ہم چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لاکر ان کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کےلیے کوشاں ہیں۔۔

مرتضیٰ حسین، صدرہالینڈرزٹیم
(ہماری جو ویمنز ٹیم ہے اس میں کافی ساری پلیئرز پاکستان ٹیم میں کھیلتی ہیں، ہم انہیں ٹریننگ دیتے ہیں ہمارا بہت اچھا سیٹ اپ ہے)

قومی ویمن فٹبالرابیحہ حیدر سمیت دیگر کھلاڑیوں نے اپنے اعزاز میں عشائیہ کے اہتمام کو سراہا اورقومی چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی کا تسلسل جارے رکھے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔۔

ابیحہ حیدر، فٹبالر
(ہمارے لیے آرنر کی بات ہے کہ ہم یہاں کھیل رہے ہیں بہت ینگ ٹیم ہے اور اچھی ٹیموں کو کمپیٹ کررہی ہے)
ماروی، فٹبالر
(کوچز کا شکریہ جو ہم پر اتنی محنت کررہے ہیں، ہماری کارکردگی بہت اچھی جارہی ہے اور ہم اس سے بھی اچھا پرفارم کرینگے)
سعدیہ، فٹبالر
(جب آپ پچ پر فٹبال کھیل رہے ہوتے ہیں تو آپ کو سب کچھ بھلا کر صرف گیم پر فوکس کرنا ہوتا ہے)

آخر میں مہمان خصوصی نےکھلاڑیوں اور کوچز میں تعریفی اسناد تقسیم کیں،، خواتین فٹبالرز نے تصاویر بھی بنوائی ،،ہائی لینڈرز ویمن فٹبال ٹیم پہلی بار قومی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ میں حصہ لی رہی ہے۔

About The Author