دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب اور امریکا کی بری افواج کی مشترکہ مشقیں ‘فالکن کلاز 3’ شروع

مشترکہ مشق کے آغاز کے لیے تمام تیاریاں گذشتہ ہفتے مکمل کرلی گئی تھیں

سعودی عرب اور امریکا کی بری افواج کی مشترکہ مشقیں ‘فالکن کلاز 3’ شروع ہوگئی ہیں۔

سعودی عرب کی شاہی بری افواج ، سعودی لینڈ فورس اور امریکی بری فوج کے مابین

مشترکہ مشق کے آغاز کے لیے تمام تیاریاں گذشتہ ہفتے مکمل کرلی گئی تھیں۔

سعودی عرب کے شمال مغربی خطے میں شروع ہونے والی ان فوجی مشقیں دونوں ممالک کے مابین مشترکہ مشقوں کی توسیع کے طور پر سامنے آئی ہے

جس کا مقصد عسکری میدان میں ہم آہنگی کو بڑھانا اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین مشترکہ فوجی تعاون ، تجربات اورعسکری تصورات کا تبادلہ کرنا

اور علاقائی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے جنگی تیاری بڑھانا ہے

About The Author