دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

خوراک کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرفت میں۔۔
غیر معیاری خوراک کی تیاری پر جوس یونٹ سیل

ناقص انتظامات پر متعدد فوڈ یونٹس کو 156,000 روپے کے جرمانے عائد، 282 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری،200 کلو ملاوٹی مرچیں، 105 لٹر مضر صحت دودھ، 85 کلو غیر معیاری خوراک، 30 کلو غیر معیاری مٹھائی تلف۔

ڈی جی خان 18 مارچ: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف آپریشنز جاری ہیں۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 373 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران خوراک میں جعلسازی کرنے پر جوس یونٹ سیل جبکہ 282 فوڈ بزنس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں وقار کنفیکشنری اینڈ جوس یونٹ کو مٹھائی اور جوس کی تیاری میں سٹارچ،

رنگ کاٹ اور کیمیکلز کی ملاوٹ کرنے پر سیل کردیا گیا۔ چیکنگ کے دوران شوگر سیرپ میں مردہ مکھیاں پائی گئیں۔ دیواروں اور چھتوں پر مکڑیوں کے جالے اور گندگی پائی گئی۔

دوران کارروائی 50 لٹر غیر معیاری جوس، 30 کلو غیر معیاری مٹھائی اور 15 کلو سٹارچ برآمد کر لیا گیا۔

اسی طرح راجن پور میں ماشاءاللہ بیکری کو چائنہ سالٹ کی ملاوٹ کرنے، ملتان میں یونیک فوڈز کو پاپڑ کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزاء کا استعمال کرنے اور

خانیوال میں صابر رنگ والے اینڈ کیمیکل سٹور کو کھلا چورن فروخت کرنے پر 15،15 ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

اس کے علاوہ صفائی کے ناقص انتظامات پر لیہ میں نصیب بریانی، مظفر گڑھ میں لکی بیکری اور بہاولنگر میں ایان فوڈز کو 10،10 ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 200 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں، 105 لٹر ملاوٹی دودھ، 85 کلو غیر معیاری خوراک تلف

جبکہ 30 کلو حشرات زدہ مٹھائی اور 15 کلو سٹارچ برآمد کرلیا گیا۔


ڈیرہ غازی خان

پل ڈاٹ کی 15 دن کے لیے کنسٹرکشن کے کام کی وجہ سے بھاری ٹریفک کے لیے روڈ بند رہے گا

ڈی ایس پی ٹریفک عمران رشید تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک عمران رشید نے کہا ہے کہ عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ پل ڈاٹ پر کنسٹرکشن کے کام کی تیزی کی وجہ

سے مورخہ 18 مارچ سے 15 دن کے لیے بھاری ٹریفک کا داخلہ ممنوع کر دیا گیا ہے

دور دراز سے انیوالے ڈرائیوران کو اس دوران متبادل راستہ جام پور بائی پاس اور

ایرپورٹ روڈ اختیار کرنا ہوگا اس کے باوجود خلاف ورزی کرنے والے

ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی۔ عمل میں لائی جائے گی


ڈیرہ غازی خان:
پولیس چیک پوسٹ سخی سرور کی کاروائی،

غیر ملکی سامان جس میں گٹکا، چھالیہ،سگریٹ اور ایکسرے سمیت بھاری مقدار میں سامان کی سمگلنگ ناکام بنا دی

تفصیلات کے مطابق انچارج چیک پوسٹ سخی سرور محمد شریف نے دوران چیکنگ کوئٹہ سے ملتان جانے والی بس کو چیک کیا

جس میں لاکھوں روپے کا سامان گٹکا، چھالیہ،سگریٹ اور ایکسرے سمیت سامان برآمد کر لئے۔

برآمد کیے گئے غیر ملکی سامان کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سخی سرور بخت نصر کا کہنا تھا کہ

غیر ملکی سامان کی سمگلنگ کو ناکام بنانے کے لئے ہم پوری جدوجہد کیے ہوئے ہیں۔

 


پولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن،گاڑیوں کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال کو یقینی بنائیں میر روحل خانASPسرکل تونسہ شریف

سرکل تونسہ شریفسرکل تونسہ سے آئی ہوئی پولیس کے زیر استعمال سرکاری کی انسپکشن کی
اس موقع پر انہوں نے گاڑیوں کے انجن،ٹائرز، بیٹرویوں ،پوشش وغیرہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ جن گاڑیوں کےنقائص پائے گئے

نقائص دور کرنے کا حکم دیا۔اس موقع پر میر روحل خانASPسرکل تونسہ شریفنے ملازمان کو ہدایت کی کہ گاڑیوں کی دیکھ بھال اور بروقت مرمتی کو یقینی بنائیں تاکہ

دوران ڈیوٹی کسی قسم کی پریشانی اور دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے سرکاری گاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے

موجودہ دور میں جرم کی وقوع پذیر ہونے سے پہلے روکنا زیادہ ضروری ہے جس کیلئے پولیس کو ہر وقت متحرک رہنا ہوگا جب پولیس کی وہیکلز درست حالت میں ہونگی تو موثر گشت ممکن ہوگی۔

آخر میں میر روحل خانASPسرکل تونسہ نے سرکاری گاڑیوں کے جملہ ملازمان کو بریف کیا اور ہدایت کی کہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے سرانجام دیں۔

About The Author