نومبر 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نواز شریف آصف زرداری کی ’’گفتگو‘‘ اور فضل الرحمان ’’رویے‘‘سے دُکھی

یاد رہے گزشتہ روز پی ڈی ایم نے 26 مارچ کو ہونے والا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ لانگ مارچ پیپلز پارٹی کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کی مخالفت پر ملتوی کیا گیا۔

آصف زرداری کے مؤقف کے بعد پی ڈی ایم میں کھلبلی مچ گئی۔ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، سابق صدر اور مریم نواز کے درمیان تلخ گفتگو زیر بحث آئی، دونوں رہنماؤں نے پی پی شریک چیئرمین کے بیان پر دکھ کا اظہار کیا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان رابطے میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ سابق صدر کی ایسی گفتگو سے سخت دکھ اور تکلیف پہنچی، ن لیگ تو نوے کی دہائی کی سیاست دفن کر کے آگے بڑھی تھی پھر الزام تراشی کیوں کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انہیں خود آصف زرداری کے غیر جمہوری رویے سے دکھ ہوا۔

یاد رہے گزشتہ روز پی ڈی ایم نے 26 مارچ کو ہونے والا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ لانگ مارچ پیپلز پارٹی کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کی مخالفت پر ملتوی کیا گیا۔ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فیصلے کا اعلان کیا اور میڈیا سے مزید کوئی گفتگو کیے بغیر چلے گئے

یہ بھی پڑھیے:

یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے لیے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار نامزد

اسلام آباد ہائیکورٹ:یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی کیخلاف درخواست مسترد

جناب! عوام کو ہلکا نہ لیں۔۔۔عاصمہ شیرازی

’لگے رہو مُنا بھائی‘۔۔۔عاصمہ شیرازی

یہ دھرنا بھی کیا دھرنا تھا؟۔۔۔عاصمہ شیرازی

نئے میثاق کا ایک اور صفحہ۔۔۔عاصمہ شیرازی

About The Author