اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فیس بک کوویڈ ویکسین پوسٹس پر لیبل کا اضافہ کرے گی

فیس بک نے تمام کوویڈ 19 ویکسین پوسٹس پر لیبل کے اضافے کا اعلان کردیا ہے

فیس بک کوویڈ ویکسین پوسٹس پر لیبل کا اضافہ کرے گی

فیس بک نے تمام کوویڈ 19 ویکسین پوسٹس پر لیبل کے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ ان لیبلز سے صارفین کو کووڈ 19 سے متعلق آفیشل تفصیلات تک رسائی مل سکے گی۔

فیس بک اور انسٹاگرام پر نئی تبدیلی سے کوویڈ 19 اور ویکسینز کے حوالے سے گمراہ کن تفصیلات کے پھیلاؤ میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

انتظامیہ کے مطابق ان لیبلز میں کوویڈ 19 کے محفوظ ہونے سے متعلق مستند تفصیلات عالمی ادارہ صحت کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔

کووڈ 19 انفارمیشن لیبل کو دنیا بھر میں انگلش، اسپینش، انڈونیشین، عربی اور فرنچ زبانوں میں متعارف کرایا جارہا ہے جبکہ مزید زبانوں کو بھی آنے والے ہفتوں میں اس کا حصہ بنایا جائے گا۔

دنیا کو ایک ساتھ جوڑنے کے بعد فیس بک کے بانی مارک زکر برک ایک ایسی ڈیوائس تیار کرنے کے خواہشمند ہیں جس کی مدد سے آپ خود کو دنیا کے کسی بھی حصے میں چند سیکنڈوں میں پہنچا سکیں۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا ماننا ہے کہ مستقبل قریب میں اسمارٹ گلاسز دور دراز مقامات پر آباد دوستوں اور رشتے داروں سے آپ کے رابطوں کے انداز کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دے گی۔

کسی کو کال یا ویڈیو چیٹ کی بجائے ان گلاسز کو زیادہ بہتر طریقوں سے استعمال کیا جاسکے گا۔

فیس بک کے بانی کا کہنا تھا کہ اب آپ خود کو ٹیلی پورٹ کر سکیں گے اور دنیا کے ایک ے دوسرے حصے میں پہنچ جائیں گے۔

اس منصوبے پر واشنگٹن میں فیس بک کی رئیلٹی لیب پر برسوں سے کام ہو رہا ہے جسے کمپنی 2023 سے 2025 تک متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

%d bloggers like this: