گوگل میپس پر مزید کارآمد فیچرز متعارف
گوگل نے اپنی مقبول ایپ میپس میں مزید اپ ڈیٹس کی ہیں تاکہ صارفین زیادہ سے زیادہ مواد پوسٹ کر سکیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث لوگوں میں گوگل میپس میں اپنے اردگرد کے مقامات جیسے ریسٹورنٹس کے حوالے سے معیاری اور اپ ڈیٹ تفصیلات پر انحصار بڑھ گیا۔
کمپنی نے بتایا کہ گوگل اکاؤنٹ کے حامل ہر فرد کے لیے مقامی تفصیلات شیئر کرنے کے عمل کو آسان بنایا جارہا ہے۔ نئے فیچرز میں سے ایک فوٹو اپ ڈیٹس ہے، جس سے لوگوں کو مختلف مقامات کے بارے میں بہتر اور زیادہ اپ ڈیٹ تفصیلات جاننے میں مدد ملے گی۔
گوگل کی جانب سے متعدد نئے فیچرز مقبول ایپ میپس میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا تاکہ اسے زیادہ فائدہ مند بنایا جاسکے اور صارفین کے لیے مقامات کی تصاویر شیئر کرنے کے عمل کو بھی آسان کر دیا ہے۔
یہ نئے فیچرز حالیہ مہینوں میں گوگل میپس میں کی جانے والی اپ ڈیٹس کا حصہ ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ کمپنی اس ایپ کو راستے ڈھونڈنے کے ساتھ ساتھ، سیاحتی دوروں کی منصوبہ بندی کے لیے بھی استعمال کرے گی۔
گوگل میپس مقامی کاروباری اداروں سے رابطے، وہاں پہنچنے کے ذرائع، پارکنگ فیس کی ادائیگی اور اپنے تجربات کو شیئر کرنے جیسے تجربات کا گھر بنانا چاہتی ہے۔ 2020 کے دوران لوکل گائیڈز میں 8 لاکھ سے زیادہ مقامات کو ایپ کا حصہ بنایا گیا تھا۔
گوگل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اب لوکل گائیڈز استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 15 کروڑ ہوگئی ہے، جن کی جانب سے ریویوز، تصاویر اور تفصیلات کو میپس میں شیئر کیا جاتا ہے۔
یہ فیچر آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا اور اس میں لوگ ایپ میں کسی مقام کو سرچ کرتے ہوئے تصویر کھینچ کر میپس کا حصہ بناسکیں گے اور ایک کیپشن تحریر کرسکیں گے، جس کے لیے انہیں ریٹنگ یا ریویو تحریر کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہو گی۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس