دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی کرکٹ ٹیم کی سیلیکشن پر اعتراضات اٹھنا شروع ہوگئے

مختلف کھلاڑیوں کے چناو اور ڈراپ کیے جانے پر چیف سیلیکٹر محمد وسیم کو ہدف تنقید بنالیا

قومی کرکٹ ٹیم کی سیلیکشن پر اعتراضات اٹھنا شروع ہوگئے

دورہ جنوبی افریقہ سے قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر

راشد لطیف سمیت دیگر کرکٹرز نے مختلف کھلاڑیوں کے چناو اور ڈراپ کیے جانے پر چیف سیلیکٹر محمد وسیم کو ہدف تنقید بنالیا ،،،محمد وسیم کہتے ہیں

ٹیم میں وہی رہے گا جو پرفارم کریگا

"کرائٹیریا سیمپل ہے جو پرفارم کریگا وہ ٹیم میں رہے گا”
ویسے تو محمد وسیم کا بطور چیف سیلیکٹر دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی سکواڈ کا انتخاب کرنا دوسری بڑی اسائنمنٹ ہے لیکن ان کی جانب سے منتخب کردہ کھلاڑیوں پر دورہ پر روانگی سے قبل ہی تنقید شروع ہوگئی ہے

سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا کہ عماد وسیم کا ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں ڈراپ ہونا نہیں بنتا تھا
شعیب اختر، سابق ٹیسٹ کرکٹر،،، "جب تک آپ میڈیوکر بندہ اوپر لاتے رہوں تو تو میڈیوکر فیصلے ہوتے رہے گیں ،،،وسیم خان اور محمد وسیم نے اچھی ٹیم سیلیکٹ کی لیکن عماد وسیم کا ڈراپ ہونا نہیں بنتا تھا ،،، شاہنواز دہانی نے پریکٹیکل چار میچ کھیلیں ہیں ،، ضرور لائے انہیں فرسٹ کلاس میں رگڑا لگانا چاہیے”

سابق کپتان راشد لطیف نے عماد وسیم کے ساتھ ساتھ ،، بغیر موقع دیے کامران غلام کے ڈراپ کیے جانے اور خرم منظور کو سیلیکشن کے لیے نظرانداز کرنے پر ٹوئٹ کیا،،، سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد نے بھی سیلیکشن پر نتقید کی

نہ صرف سابق ٹیسٹ کرکٹرز بلکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور مصباح الحق کے سیلیکشن پر تحفظات بھی بازگشت کا حصہ ہین ،، لیکن دونوں کھلاڑیوں نے فی الحال چپ ساد رکھی ہے۔

About The Author