دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دورہ جنوبی افریقہ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی کورونا ٹیسٹنگ آج ہوگی

لاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی کوویڈ نائنٹین ٹیسٹنگ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ہوگی

لاہور۔

دورہ جنوبی افریقہ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی کورونا ٹیسٹنگ آج ہوگی

لاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی کوویڈ نائنٹین ٹیسٹنگ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ہوگی

 قومی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈز میں شامل دیگر کھلاڑیوں کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ان کے اپنے شہروں میں ہوگی

 18 مارچ کو تمام سکواڈ کے لاہور رپورٹ کرنے پر دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہوگی

 قومی وائیٹ بال اسکواڈ کی تیسری اور چوتھی ٹیسٹنگ 21 اور 24 مارچ کو لاہور میں ہی ہوگی

 جوہانسبرگ روانگی سے قبل قومی وائیٹ بال اسکواڈ 19 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

 ٹریننگ کے لئے پی سی بی این سی او سی سے اجازت کا منتظر

 کورونا کی تیسری لہر کے باعث پنجاب میں کھیلوں کی سرگرمیوں معطل ہیں

 قومی وائیٹ بال اسکواڈ کا یہ تربیتی کیمپ بائیو سیکیور ماحول میں لگایا جائے گا

 پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز اور 4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلنی ہے

 قومی وائیٹ بال اسکواڈ 26 مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہوگا۔

 قومی اسکواڈ جنوبی افریقہ سے 17 اپریل کو 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے بلائیو زمبابوے روانہ ہوگا

 قومی اسکواڈ 12 مئی کو وطن واپس پہنچے گا

About The Author