رحیم یار خان
سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال، پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا،
ضلعی صدر ملک اللہ نواز مانک، سینئر نائب صدر عبدالجلیل بندیشہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا پاکستان اور عوام کا پاکستان، مافیاز کا پاکستان اور مظلوموں کا
پاکستان یہ علیحدہ علیحدہ کیوں ہیں.ملک ایک ہے آئین و قانون بھی ایک ہے مگر عملی طور پر دو عملی ہے.
ہم کسان دو نہیں ایک پاکستان کو ماننے والے ہیں. پنجاب سرکار کسانوں کو گندم کا ریٹ سندھ کے برابر2000روپے من دے.کسان کم ریٹ پر اپنی گندم فروخت نہیں کریں گے اور نہ ہی حکومت کو اس بار زبردستی کرنے دیں گے.
کسانوں کے پیداواری اخراجات اور گندم کے عالمی منڈی کے ریٹس کو سامنے رکھتے ہوئے انصاف سے کام لیا جائے.
حکومت کا غلط فیصلہ گندم سمگلنگ کا باعث بنے گا.جس سے عوام اور ملک دونوں کا نقصان ہوگا
صرف مافیاز کی تجوریاں اور ذاتی خزانہ بڑھے گا. زرعی ٹیوب ویلز کا سابقہ ٹیرف ریٹ 5.35روپے فی یونٹ بحال کرکے بل درست کیے جائے.
کپاس کو فی الفور سپورٹ پرائس لسٹ میں شامل کرکے فی من کم ازکم ریٹ 5000روپے من کرنے کا اعلان کیا جائے.ڈی اے پی اور دیگر کھادوں کے ریٹس کم کروائے جائیں.
ڈی اے ہی کا ریٹ2500روپے جبکہ یوریا کا 1200روپے بوری کیا جائے. جلد بازی میں انڈیا سے زرعی اجناس کی درآمد کا فیصلہ ہرگز نہ کیا جائے.
قومی زراعت اور کسانوں کے تحفظ کو ہرلحاظ سے مقدم رکھا جائے.31مارچ اسلام آباد ٹریکٹر مارچ سے قبل حکومت کسانوں کے جائز مطالبات حل کرے.
مجبور کسانوں کا سڑکوں پر نکلنا قومی معیشت کے لیے کوئی اچھا شگون نہیں ہے. حکمران کسان کش زرعی پالیسیوں کا از سرے نو جائزہ لیں
انہیں کسان دوست بنائیں.جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ محکمہ آبپاشی رحیم یار خان تمام ششماہی نہروں کی صفائی ومرمت کا کام مارچ میں
مکمل کرکے نہروں میں پانی فراہمی یقینی بنائیں. شگاف کا باعث بننے والے نہروں کے کمزور اور کٹے ہوئے پشتے فورا ٹھیک کیے جائیں.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون